پٹنہ، 10 مارچ (ہ س)۔ بہار کے آرہ شہر کے ٹاؤن تھانہ علاقہ واقع گوپالی چوک کے قریب تنشک شوروم میں آج بدمعاشوں نے دن دہاڑے لوٹ کی واردات کو انجام دیا ہے۔ تنشک شوروم کے اسٹور منیجر کے مطابق 25 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شوروم کو سیل کر دیا۔ اسٹور کے منیجر مرتیونجے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ بدمعاشوں اسلحہ کی زور پر شوروم میں داخل ہوئے اور سونے اور چاندی کے زیورات لوٹنے کے بعد چند ہی منٹوں میں فرار ہوگئے۔ اس کی قیمت تقریباً 25 کروڑ روپے ہے۔ واقعہ کے بعد ٹاؤن تھانہ پولیس جگہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس واقعہ میں ایک سیکورٹی گارڈ پر بھی حملہ کیا گیا۔ ملزمین گارڈ کی بندوق چھین کر فرار ہوگئے۔شو روم منیجر کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ 6 بدمعاش آئے اور کار شوروم کے سامنے کھڑی کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ شو روم کے اصولوں کے مطابق ایک وقت میں 4 سے زیادہ صارف داخل نہیں ہو سکتے، اس لیے پہلے دو لوگ اندر داخل ہوئے، جیسے ہی چھٹا مجرم اندر آیا اس نے منیجر کی طرف پستول تان دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan