38 ویں قومی کھیل : یوگاسن مقابلے میں مغربی بنگال نے بازی ماری
38 ویں قومی کھیل : یوگاسن مقابلے میں مغربی بنگال نے بازی ماری الموڑہ، 5 فروری (ہ س)۔ ہیم وتی نندن بہوگنا اسٹیڈیم میں منعقدہ 38ویں قومی کھیلوں کا یوگاسن مقابلہ منگل کو اختتام پذیر ہوگیا۔ اس پانچ روزہ مقابلے میں ملک بھر کی 22 ریاستوں کے 171 کھلاڑیوں ن
یوگاسن مقابلے میں فاتح مغربی بنگال کی ٹیم کے ساتھ ریکھا آریہ۔


38 ویں قومی کھیل : یوگاسن مقابلے میں مغربی بنگال نے بازی ماری

الموڑہ، 5 فروری (ہ س)۔ ہیم وتی نندن بہوگنا اسٹیڈیم میں منعقدہ 38ویں قومی کھیلوں کا یوگاسن مقابلہ منگل کو اختتام پذیر ہوگیا۔ اس پانچ روزہ مقابلے میں ملک بھر کی 22 ریاستوں کے 171 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور مختلف یوگاسن انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

یوگاسن مقابلے میں مغربی بنگال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیت کر پہلا مقام حاصل کیا۔ ہریانہ نے ایک سونے، تین چاندی اور دو کانسے کے تمغوں کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ اتراکھنڈ نے ایک سونے، تین چاندی اور ایک کانسے کے تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اہم مقابلے کے نتائج:

روایتی یوگاسن (مرد): شبھم دیبناتھ (گوا) – گولڈ، وشال دویدی (اتراکھنڈ) – چاندی، دیپک یادو (اتراکھنڈ) اور بھارت راما گوڑا (کرناٹک) – کانسے۔

ردمک یوگاسن جوڑی (خواتین): سربشری مونڈل اور ساتھی مونڈل (مغربی بنگال) – گولڈ، سوہانی گریپونجے اور رچنا امبولکر (مہاراشٹر) – چاندی، دیوی اور بھٹیری (ہریانہ) – کانسے۔

ردمک یوگاسن (مرد): دیو اور ابھے مشرا (چندی گڑھ) – گولڈ، دھرمتیجا کے اے اور ابینیش کمار بی (تامل ناڈو) - چاندی، ششانک شرما اور پریانشو (اتراکھنڈ) - کانسے۔

آرٹسٹک یوگاسن سنگل (خواتین): شلپا داس (مغربی بنگال) - گولڈ، دیوی (ہریانہ) اور ساکشی کماری (بہار) - مشترکہ چاندی، ویشنوی سرون کمار (تمل ناڈو) اور الکا کماری (پنجاب) - مشترکہ کانسے۔

آرٹسٹک یوگاسن گروپ (مرد): اتراکھنڈ - گولڈ، ہریانہ - چاندی، مہاراشٹر اور راجستھان - مشترکہ کانسے۔

آرٹسٹک یوگاسن گروپ (خواتین): مہاراشٹر - گولڈ، ہریانہ - چاندی، اتر پردیش - کانسے۔

اتراکھنڈ کی وزیر کھیل ریکھا آریہ، جو اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں، نے کہا،الموڑہ میں منعقدہ اس قومی مقابلے نے ثابت کر دیا کہ عزم کے ساتھ کوئی بھی عروج پر پہنچ سکتا ہے۔ جلد ہی یوگاسن کو بھی ایشین گیمز میں شامل کیا جائے گا جس سے اس کو مزید فروغ ملے گا۔‘‘

اتراکھنڈ کی کامیاب میزبانی سے یہ واضح ہو گیا کہ ریاست قومی یوگاسن مقابلوں کا ایک اہم مرکز بن گئی ہے۔ کھلاڑیوں اور منتظمین کی شاندار کوششوں نے ہندوستان کو بین الاقوامی کھیلوں کے اسٹیج پر یوگاسن قائم کرنے کے لیے پوری طرح تیار کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande