قومی کھیل : کرناٹک میڈل ٹیبل میں ٹاپ پر برقرار
قومی کھیل : کرناٹک میڈل ٹیبل میں ٹاپ پر برقرار دہرادون، 5 فروری (ہ س)۔ کرناٹک قومی کھیلوں میں میڈل ٹیبل میں ٹاپ پر برقرار ہے۔ کرناٹک نے اب تک کل 53 تمغے جیتے ہیں جن میں 28 طلائی، 12 چاندی اور 13 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ سروسز نے شاندار کارکردگی کا م
قومی کھیل


قومی کھیل : کرناٹک میڈل ٹیبل میں ٹاپ پر برقرار

دہرادون، 5 فروری (ہ س)۔ کرناٹک قومی کھیلوں میں میڈل ٹیبل میں ٹاپ پر برقرار ہے۔ کرناٹک نے اب تک کل 53 تمغے جیتے ہیں جن میں 28 طلائی، 12 چاندی اور 13 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

سروسز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 طلائی، 10 چاندی اور 9 کانسے کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 40 تمغے جیت کر دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔

مہاراشٹرا نے 16 طلائی، 33 چاندی اور 27 کانسے کے تمغوں کے ساتھ اب تک کل 76 تمغے جیتے ہیں۔ تاہم سونے کے تمغوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے یہ تیسرے نمبر پر ہے۔

تمل ناڈو 11 طلائی، 16 چاندی اور 16 کانسے کے تمغوں کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے، جبکہ منی پور نے 11 سونے، 10 چاندی اور 5 کانسے کے تمغوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن بنائی ہے۔

ہریانہ نے 7 طلائی، 13 چاندی اور 19 کانسے کے ساتھ کل 39 تمغے جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی نے 7 طلائی، 10 چاندی اور 7 کانسے کے تمغوں کے ساتھ کل 24 تمغے جیتے ہیں۔ پنجاب نے 6 طلائی، 7 چاندی اور 12 کانسے کے تمغوں کے ساتھ 25 تمغے جیتے ہیں۔

میزبان ریاست اتراکھنڈ نے 3 طلائی، 11 چاندی اور 12 کانسے کے ساتھ اب تک 26 تمغے جیتے ہیں، لیکن وہ 15 ویں نمبر پر ہے۔

38ویں نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آئندہ چند دنوں میں کون سی ریاست ٹاپ پوزیشن پر رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande