مِلکی پور ضمنی انتخاب میں ووٹنگ جاری، بی جے پی اور ایس پی کے درمیان سخت مقابلہ
مِلکی پور ضمنی انتخاب میں ووٹنگ جاری، بی جے پی اور ایس پی کے درمیان سخت مقابلہ ایودھیا، 5 فروری (ہ س)۔ مِلکی پور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے بدھ کی صبح 7 بجے سے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ووٹنگ شروع ہوتے ہی زیادہ تر پولنگ اسٹ
ووٹرز بوتھ پر کھڑے ہیں۔


رکن اسمبلی رام چندر یادو نے ڈالا ووٹ


ملکی پور ضمنی انتخاب میں ووٹنگ


ملکی پور ضمنی انتخاب میں ووٹنگ


مِلکی پور ضمنی انتخاب میں ووٹنگ جاری، بی جے پی اور ایس پی کے درمیان سخت مقابلہ

ایودھیا، 5 فروری (ہ س)۔ مِلکی پور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے بدھ کی صبح 7 بجے سے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ووٹنگ شروع ہوتے ہی زیادہ تر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز پہنچنا شروع ہو گئے۔ مِلکی پور کے 414 پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ یہاں 3 لاکھ 70 ہزار 829 ووٹر ای وی ایم میں 10 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ضلع کے گورنمنٹ انٹر کالج میں ہوگی۔

بدھ کی صبح سب سے پہلے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ضلع الیکشن آفیسر چندر وجے سنگھ نے الیکشن کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ آبزرور نوین ایس ایل بھی پہنچ گئے ہیں۔ ووٹنگ کے لیے ضلع میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اودھیش پرساد نے 2022 میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے نشان پر ملکی پور اسمبلی سیٹ سے جیتے تھے، 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں فیض آباد (ایودھیا) سے ایس پی کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کی وجہ سے اس سیٹ پر ضمنی انتخاب کی ضرورت پڑی۔ اس ضمنی انتخاب میں دس امیدوار میدان میں ہیں، لیکن کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی نے خود کو انتخابات سے دور کر لیا ہے۔ کانگریس نے ایس پی کو اپنی حمایت دی ہے۔

اس الیکشن میں بی جے پی نے چندر بھانو پرساد کو اپنا امیدوار بنایا ہے، وہیں سماج وادی پارٹی نے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد کے بیٹے اجیت پرساد کو موقع دیا ہے۔ ضلع الیکشن افسر نے بتایا کہ ملکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے 210 پولنگ مقامات پر ویب کاسٹنگ کی جائے گی اور 25 پولنگ مقامات کی ویڈیو گرافی کی جارہی ہے۔ اسمبلی حلقہ کی تمام حدود سیل رہیں گی۔ ووٹنگ کے اختتام تک کسی باہری شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ملکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب کو محفوظ طریقے سے کرانے کے لیے 71 پولنگ اسٹیشنوں پر مائیکرو آبزرور، 9 فلائنگ اسکواڈ ٹیمیں، اسٹیٹک سرویلنس کی 9 ٹیمیں، ویڈیو سرویلنس کی 6 ٹیمیں، دو سپر زونل مجسٹریٹ، 04 زونل مجسٹریٹ، 41 سیکٹر مجسٹریٹ تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ ملکی پور اسمبلی انتخابات کو بغیر کسی رکاوٹ کے کرانے کے لیے سول پولیس، پی اے سی اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ردولی کے رکن اسمبلی رام چندر یادو نے سب سے پہلے اپنے آبائی گاوں گھٹولی کے پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا اور انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ میں ملکی پور کے تمام ووٹر ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande