مایاوتی کی دہلی کے لوگوں سے اپیل ، پہلے مت دان پھر جل پان
لکھنؤ، 05 فروری (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے دہلی کے لوگوں سے اسمبلی انتخابات میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’پہلے مت دان، پھر جل پان‘۔ انہوں نے کہا کہ اس عظم کو دہرانا ضروری ہے تاکہ ملک کے آئین اور یہاں کی ج
Mayawati appeals to Delhi, first vote & then refreshments


لکھنؤ، 05 فروری (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے دہلی کے لوگوں سے اسمبلی انتخابات میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’پہلے مت دان، پھر جل پان‘۔ انہوں نے کہا کہ اس عظم کو دہرانا ضروری ہے تاکہ ملک کے آئین اور یہاں کی جمہوریت کی زمینی مضبوطی کے لیے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کے ذریعہ شہریوں کو دیئے گئے ووٹ کے حق کی بنیاد پر ایک اچھی حکومت کا انتخاب کیا جاسکے۔

مایاوتی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ذات پات، مذہب، علاقہ اور فرقہ کے تعصب کے بغیرسروجن ہتائے، سروجن سکھائے( سب کی بھلائی اور سب کی خوشی) کے اصول کو اپناتے ہوئے ووٹ دیں، کیونکہ یہیں سے عوام اور ملک کا مفاد مضمر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande