مہاکمبھ نگر (پریاگ راج)، 05 فروری ( ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کچھ دیر پہلے مہاکمبھ نگر پہنچے۔ وہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اسٹیمر کے ذریعے سنگم کے ساحل پر پہنچے۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم مودی کو یہاں کے گھاٹوں کے بارے میں جانکاری دی۔
وزیر اعظم مودی نے سنگم گھاٹ پر کھڑے عقیدت مندوں کا ہاتھ اٹھا کر استقبال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے مہا کمبھ سے پہلے پریاگ راج میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد