سنگم میں ڈبکی لگانے کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوریہ بھگوان کو ارگھیہ دے کر کی پریکرما
مہاکمبھ نگر (پریاگ راج)، 5 فروری ( ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پریاگ راج مہاکمبھ پہنچ کر سنگم میں عقیدت کی ڈبکی لگائی اور ماں گنگا کی پوجا کی۔ مکمل بازو والی زعفرانی ٹی شرٹ اورلوور پہنے، اور گلے میں نیلے رنگ کا گمچھا ڈالے وزیر اعظم مودی تروینی
After taking dip in Sangam, PM Modi did Parikrama


مہاکمبھ نگر (پریاگ راج)، 5 فروری ( ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پریاگ راج مہاکمبھ پہنچ کر سنگم میں عقیدت کی ڈبکی لگائی اور ماں گنگا کی پوجا کی۔ مکمل بازو والی زعفرانی ٹی شرٹ اورلوور پہنے، اور گلے میں نیلے رنگ کا گمچھا ڈالے وزیر اعظم مودی تروینی میں اترے۔ گلے میں بڑی رودراکش کی مالا ڈالے وزیر اعظم نریندر مودی عقیدت کے رنگ رنگے نظر آئے۔

انہوںنے سنگم اسنان کے دوران پانی میں کھڑے ہوکرسوریہ بھگوان کو ارگھیہ پیش کیا۔ پریکرما کی اور منتروںکا جاپ کیا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اسٹیمر میں بیٹھ کر سنگم گھاٹ کا دورہ کیا۔ یوگی نے انہیں مہاکمبھ کے تمام گھاٹوں کے بارے میں بتایا۔ اس دوران وزیر اعظم نے گھاٹ کے کنارے کھڑے عقیدت مندوں کا ہاتھ ہلا کر استقبال کیا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande