مرزا پور، 05 فروری (ہ س)۔
راج گڑھ تھانہ علاقہ کے سرسن سمری گاو¿ں میں منگل کی دیر رات ٹرین کی زد میں آکر دو سگے بھائی زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر راج گڑھ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
متوفی سنیل کمار (22) اور اوم پرکاش (28) سون بھدر ضلع کے چوپان تھانہ علاقہ کے بردیا گاو¿ں کے رہنے والے تھے۔ سنیل کے والد بنسی اور اوم پرکاش کے والد کبیر حقیقی بھائی ہیں۔ منگل کو یہ دونوں دیگر نوجوانوں کے ساتھ آٹو میں کام کے لیے وارانسی گئے تھے۔ بدھ کی صبح پولیس کی طرف سے فون آیا کہ اس کی موت ٹرین حادثے میں ہوئی ہے۔
سب انسپکٹر رام کشور یادو نے بتایا کہ بدھ کی صبح تقریباً 5 بجے سرسن سمری گاو¿ں کے قریب ٹرین کی زد میں آکر دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ گاو¿ں والوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا لیکن تب تک دیر ہوچکی تھی۔ پولیس کو متوفی کے پاس سے موبائل فون ملا اور لواحقین سے رابطہ کرکے انہیں واقعہ سے آگاہ کیا۔ اطلاع ملتے ہی لواحقین اسپتال پہنچے اور لاشوں کی شناخت کی۔ جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ