نوجوان کے قتل کا ملزم گرفتار
نئی دہلی، 4 فروری (ہ س)۔ مشرقی دہلی کے ترلوک پوری علاقے میں ایک نابالغ نے 40 سالہ شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہ
4 youths from Uttarakhand in Nepal with pistols arrested


نئی دہلی، 4 فروری (ہ س)۔ مشرقی دہلی کے ترلوک پوری علاقے میں ایک نابالغ نے 40 سالہ شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

مشرقی ضلع کے ڈی سی پی ابھیشیک نے منگل کو بتایا کہ پیر کی رات 12:45 بجے ترلوک پوری 10 بلاک میں ایک کوڑے دان کے پاس لہولہان ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی اور کرائم ٹیم اور فارنسک ٹیم کو جائے حادثہ کی تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لال بہادر شاستری اسپتال بھیج دیا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ کے اردگرد نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کودیکھاجس کے بعد ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس کی اس سے کسی بات پر لڑائی ہوئی تھی۔ اس لڑائی کے دوران اس نے اس شخص کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ ملزم کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کر لیا ہے۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ فی الحال پولیس متوفی کی شناخت کے لیے قریبی تھانوں سے رابطہ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande