19 سالہ نوجوان پر لڑکی سے زیادتی کا الزام، گرفتار
ممبئی، 5 فروری (ہ س)۔ مہاراشٹر
کے تھانے ضلع میں پولیس نے ایک 19 سالہ کالج کے طالب علم کو مبینہ طور پر ایک 17
سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ 28 جنوری کو بدلاپور
(مغربی) کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملزم لڑکی کو بہانے سے باروی ڈیم کے قریب ایک
فارم ہاؤس لے گیا اور وہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی۔
بدلاپور (مغربی) پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے
بتایا کہ ملزم کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 64 (ریپ) اور جنسی
جرائم سے بچوں کے تحفظ ( پوسکو) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، ایف آئی آر میں شکایت درج
کرانے میں تاخیر کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان