آنجہانی چمن اروڑا کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
جموں, 5 فروری (ہ س)۔ حکومت نے اعلان کیا کہ آنجہانی چمن اروڑا کو ان کی کتاب اک ہور اشوتھاما پر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2024 برائے ڈوگری دیا جائے گا۔وزارت ثقافت کے بیان کے مطابق یہ ایوارڈ تین رکنی جیوری کی سفارش پر مقررہ اصول و ضوابط کے تحت دیا گیا
Chaman


جموں, 5 فروری (ہ س)۔

حکومت نے اعلان کیا کہ آنجہانی چمن اروڑا کو ان کی کتاب اک ہور اشوتھاما پر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2024 برائے ڈوگری دیا جائے گا۔وزارت ثقافت کے بیان کے مطابق یہ ایوارڈ تین رکنی جیوری کی سفارش پر مقررہ اصول و ضوابط کے تحت دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کتاب کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ساہتیہ اکادمی کے صدر مادھو کوشک نے ایک ہور اشوتھاما (افسانے) پر مرحوم چمن اروڑا کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2024 کی منظوری دی ہے۔یہ ایوارڈ ایک خصوصی تقریب میں مرحوم کے کسی نامزد فرد یا اہل خانہ کو پیش کیا جائے گا، جس میں ایک کندہ شدہ تانبے کا تمغہ اور ایک لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔ یہ تقریب 8 مارچ کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande