وزیر اعظم مودی آج پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم مودی آج پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے کا دورہ کریں گے ۔ سنگم میں پوتر اسنان کر ماں گنگا کی پوجا ارچنا کریں گے نئی دہلی، 5 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے کا دورہ کریں گے۔ وہ گنگا-یمونا اور سرسوتی کے سنگم می
Mahakumbh started with Paush Purnima bath


وزیر اعظم مودی آج پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے کا دورہ کریں گے

۔ سنگم میں پوتر اسنان کر ماں گنگا کی پوجا ارچنا کریں گے

نئی دہلی، 5 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے کا دورہ کریں گے۔ وہ گنگا-یمونا اور سرسوتی کے سنگم میں پوتر اسنان کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر ماں گنگا کی پوجا ارچنا بھی کریں گے۔ یہ جانکاری حکومت ہند نے وزیر اعظم کے پریاگ راج کے دورے سے قبل کی شام جاری کردہ ایک ریلیز میں دی ہے۔

ریلیز کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی صبح تقریباً 11 بجے پوتر اسنان کے لیے سنگم پہنچیں گے۔ پوش پورنیما (13 جنوری) سے شروع ہونے والا مہاکمبھ دنیا کا سب سے بڑا روحانی اور ثقافتی اجتماع ہے۔ اس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے عقیدت مند آرہے ہیں۔ مہاکمبھ 26 فروری کو مہاشیو راتری تک جاری رہے گا۔

ریلیز کے مطابق ہندوستان کے روحانی اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کے اپنے عزم کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے تیرتھ استھلوں پر بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو بڑھانے کے لیے مسلسل فعال اقدامات کیے ہیں۔ اس سے پہلے 13 دسمبر 2024 کو پریاگ راج کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے عام لوگوں کے لیے کنیکٹیویٹی، سہولیات اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے 5,500 کروڑ روپے کے 167 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande