غزہ،05فروری(ہ س)۔فلسطینی تنظیم حماس کے ذمہ دار سمیع ابو زہری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد غزہ کے بارے میں دیے گئے ریمارکس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا غزہ کو کنٹرول میں لینے کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور فضول ہے۔سمیع ابو زہری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے بارے میں خیالات کو مسترد کرتے ہوئے یہ مختصر گفتگو بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے ساتھ کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا کوئی بھی خیال خطے میں آگ لگانے کا باعث بن سکتا ہے۔واضح رہے اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر کے درمیان وائٹ ہاو¿س میں ملاقات ہوئی۔ جہاں دونوں رہنماو¿ں نے غزہ پر کنٹرول کے مختلف طریقوں، حماس اور فلسطینیوں سے غزہ کو پاک کرنے کی کوششوں اور اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی تکمیل کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan