ریاسی میں بچّہ مزدوری کے خلاف کاروائی 
ریاسی میں بچّہ مزدوری کے خلاف کاروائی جموں، 5 فروری (ہ س)۔ ضلع انتظامیہ ریاسی نے شہر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے اور متاثرہ بچوں کی بحالی کے لیے ایک جامع مہم کا آغاز کیا۔ یہ کارروائی نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی ہدایت پر محکمہ سماجی بہبود
Reasi


ریاسی میں بچّہ مزدوری کے خلاف کاروائی

جموں، 5 فروری (ہ س)۔ ضلع انتظامیہ ریاسی نے شہر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے اور متاثرہ بچوں کی بحالی کے لیے ایک جامع مہم کا آغاز کیا۔ یہ کارروائی نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی ہدایت پر محکمہ سماجی بہبود اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے عمل میں لائی گئی۔ مہم کی نگرانی ضلع چائلڈ پروٹیکشن آفیسر (ڈی سی پی او) سچن شرما اور اسسٹنٹ لیبر کمشنر (اے ایل سی) اینی وید نے مختلف محکموں کے تعاون سے کی۔ اس دوران ٹیم نے ریاسی میں متعدد کاروباری مراکز، دکانوں، ہوٹلوں، ڈھابوں، سڑک کنارے لگے اسٹالز اور ورکشاپس کا معائنہ کیا، جہاں سے سات کم عمر بچوں کو بازیاب کرایا گیا۔

ریسکیو ٹیم میں محکمہ سماجی بہبود، لیبر، صحت، پولیس، چائلڈ ہیلپ لائن اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے اراکین شامل تھے۔ ٹیم نے چائلڈ پروٹیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے استحصال، اسمگلنگ یا کسی بھی طرح کے ناروا سلوک کی اطلاع فوری طور پر ضلعی چائلڈ پروٹیکشن آفس یا چائلڈ ہیلپ لائن 1098 پر دیں۔ بازیاب کیے گئے بچوں کا طبی معائنہ کروا کر انہیں چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) ریاسی کے روبرو پیش کیا گیا تاکہ ان کی بحالی کے اقدامات کیے جا سکیں۔ڈی سی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کے تحفظ اور بحالی کو یقینی بنانے کے لیے اس نوعیت کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande