وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو انٹرسٹی ایکسپریس سے بھوپال پہنچے
بھوپال، 5 فروری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو منگل کی رات جبل پور-آر کے ایم پی انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین کے ذریعے نرمداپورم سے روانہ ہوئے اور رات تقریباً 10.16 بجے رانی کملا پتی (آر کے ایم پی) اسٹیشن پہنچے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اسٹیشن پر موجود
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو انٹرسٹی ایکسپریس سے بھوپال پہنچے


بھوپال، 5 فروری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو منگل کی رات جبل پور-آر کے ایم پی انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین کے ذریعے نرمداپورم سے روانہ ہوئے اور رات تقریباً 10.16 بجے رانی کملا پتی (آر کے ایم پی) اسٹیشن پہنچے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اسٹیشن پر موجود مسافروں، ان کے اہل خانہ اور دیگر شہریوں کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی۔ انہوں نے بچوں کو پیار کیا، ان کے ساتھ فوٹو/سیلفیاں لیں اور سب کی خیریت دریافت کی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نرمدا پورم میں منعقدہ ما نرمدا جنم اتسو اور گورو دیوس فیسٹیول- 2025 میں شرکت کے بعد ٹرین کے ذریعے بھوپال آنے کی خواہش ظاہر کی۔ نرمداپورم سے آر کے ایم پی اسٹیشن تک اپنے سفر کے دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ایک عام مسافر کی طرح سفر کیا۔ انہوں نے ٹرین کی بوگی میں موجود تمام مسافروں کے ساتھ انتہائی خوشگوار انداز میں بات چیت کرتے ہوئے ٹرین کے سفر کا بھرپور لطف اٹھایا۔ وزیر اعلیٰ نے مسافروں سے ریاستی حکومت کی اسکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان سے رائے بھی لی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande