شیوسینا یو بی ٹی لیڈر ویبھو نائک اور ان کی بیوی کو اے سی بی کا نوٹس
شیوسینا یو بی ٹی لیڈر ویبھو نائک اور ان کی بیوی کو اے سی بی کا نوٹس ممبئی، 4 فرروی (ہ س)۔ شیوسینا یو بی ٹی لیڈر اور سابق ایم ایل اے ویبھو نائک اور ان کی اہلیہ اسنیہا نائک کو منگل کو انسداد بدعنوانی محکمہ (اے سی بی) نے غیر
شیوسینا    یو بی ٹی لیڈر ویبھو نائک اور ان کی بیوی کو اے سی بی کا نوٹس


شیوسینا یو بی ٹی لیڈر ویبھو نائک اور ان کی بیوی کو اے سی بی کا نوٹس

ممبئی،

4 فرروی (ہ س)۔ شیوسینا

یو بی ٹی لیڈر اور سابق ایم ایل اے ویبھو نائک اور ان کی اہلیہ اسنیہا نائک کو

منگل کو انسداد بدعنوانی محکمہ (اے سی بی) نے غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں نوٹس

جاری کیا ہے۔ اس نوٹس میں دونوں کو 11 فروری کو رتناگیری اے سی بی کے دفتر میں

حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔

اویناش

پاٹل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ، رتناگیری نے کہا کہ رتناگیری

اے سی بی کی ٹیم غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں تین سال سے ویبھو نائک اور ان کی

اہلیہ کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اے سی بی نے 5 دسمبر 2022 کو ان

دونوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس وقت اے سی بی نے ویبھو نائک سے کہا تھا کہ وہ دفتر میں

اپنی جائیداد کے کچھ دستاویزات جمع کرائیں۔ چونکہ ابھی تک دستاویزات داخل نہیں کیے

گئے ہیں، اے سی بی نے آج دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے اور دونوں کو 11 فروری کو دستاویزات

کے ساتھ حاضر ہونے کی اطلاع دی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande