
پریاگ راج، 4 مارچ (ہ س) اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے جھونسی تھانہ علاقے میں منگل کی دیر رات اور بدھ کی صبح الگ الگ سڑک حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولس کے مطابق پھولپور تھانہ علاقہ کے سرائے لیلا عرف کھوجاپور گاو¿ں کے رہنے والے لال رام کے بیٹے مہیش چندر (35) کی بدھ کی صبح جھونسی تھانہ علاقہ میں سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس ٹیم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اسی طرح جھونسی تھانہ علاقہ کے ایشی پور مالوا خورد کے رہنے والے رامدلار کشواہا کی بیوی چندرکلی (60) منگل کی دیر رات نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ گنگا نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کلدیپ سنگھ گناوت نے کہا کہ دونوں معاملات میں ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ نامعلوم گاڑی کی شناخت کے لیے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو اسکین کیا جا رہا ہے۔ جلد ہی متعلقہ گاڑی اور ڈرائیور کی شناخت کر کے مزید کارروائی کی جائے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی