تلنگانہ میں مردم شماری 2027ء کے پہلے مرحلہ کا مئی سے آغاز
حیدرآباد، 04 مارچ (ہ س)۔چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے ڈائرکٹر سنسیس آپریشنس تلنگانہ بھارتی ہولیکیری کے ہمراہ ضلع کلکٹرس کو ریاست میں 11 مئی سے شروع ہونے والی مرد م شماری کی تفصیلات اور تیاریوں سے واقف کرایا۔ ریاست میں مردم شماری کے پہلے مرحلہ ک
تلنگانہ میں مردم شماری 2027ء کے پہلے مرحلہ کا مئی سے آغاز


حیدرآباد، 04 مارچ (ہ س)۔چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے ڈائرکٹر سنسیس آپریشنس تلنگانہ بھارتی ہولیکیری کے ہمراہ ضلع کلکٹرس کو ریاست میں 11 مئی سے شروع ہونے والی مرد م شماری کی تفصیلات اور تیاریوں سے واقف کرایا۔ ریاست میں مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا 11 مئی سے آغاز ہوگا اور ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام تر تیاریوں کے ساتھ مردم شماری کے عمل کو مکمل کریں۔ کلکٹرس سے چیف سکریٹری نے کہاکہ مردم شماری 2027ء ایک تاریخی پیشرفت ہے جس کے ذریعہ ملک میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری کا منصوبہ ہے۔ بنیادی سطح پر ڈیٹا حاصل کرنے اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک خصوصی مو بائل اپلی کیشن کا استعمال کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ 11 مئی کو ریاست بھر میں ہاؤز لسٹنگ آپریشن یعنی مکانات کی جانچ اور مکینوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے عمل کا آغاز ہوگا۔ اِس پروگرام سے 15 دن قبل عوام کو اپنے طور پر ناموں کی شمولیت کی سہولت فراہم کی جائے گی جس کے ذریعہ وہ اپنے اور افراد خاندان کے نام درج کراسکتے ہیں۔ رام کرشنا راؤ نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ مردم شماری مہم کے دوران کوئی بھی گھر، آبادی، قبائیلی علاقے اور سلم علاقے چھوٹنے نہ پائیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ضلع کلکٹرس کو چاہئے کہ وہ دور دراز کے علاقوں پر توجہ مرکوز کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسے علاقے جہاں عوام میں معلومات کی کمی ہے وہاں شعور بیداری کے ذریعہ مردم شماری مکمل کی جائے۔ اُنھوں نے فیلڈ لیول آفیسرس اور ملازمین کی مناسب ٹریننگ کا مشورہ دیا۔ جس کے تحت سوپر وائزرس اور مردم شمار ملازمین کسی رکاوٹ کے بغیر کام کی تکمیل کرسکیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ مردم شماری کے کام میں پیشہ وارانہ مہارت کی گنجائش ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ کام معیاری اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ ڈائرکٹر سنسیس آپریشن بھارتی ہولیکیری نے مردم شماری کے مختلف مراحل اور طریقہ کار سے واقف کرایا۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس کام سے قبل ملازمین اور مردم شماروں کو مناسب ٹریننگ دی جائے۔ اُنھوں نے کلکٹرس سے کہاکہ وہ مردم شماری کیلئے اپنے اضلاع میں ایکشن پلان تیار کریں اور کوئی بھی علاقہ اِس مہم میں چھوٹنے نہ پائے۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande