نئی دہلی، 4 فروری (ہ س)۔ نئی دہلی سے کانگریس کے امیدوار سندیپ دیکشت نے دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ سے قبل منگل کودہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت اور اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے ایک جذباتی نظم ایکس پر شیئر کی ہے ۔ نظم میں انہوں نے شیلا دیکشت پر بدعنوانی کے الزامات لگائے جانے کے بعد ان کی ذہنی کیفیت کو بیان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح کچھ لوگوں نے ان کی ماں کو جھوٹے الزامات لگا کر بدنام کیا اور دہلی کے لوگوں کو ان کے خلاف کھڑا کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماں خاموش رہی، گھٹتی رہی اور پھر اس دنیا سے چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نیوز چینلز پر کچھ لوگ ہم شیلا دیکشت کو جیل بھیجیں گے! ہمارے پاس ان کے گھوٹالوں کے ثبوت ہیں!“ جیسے بار بار جھوٹے الزامات لگا رہے تھے ۔ ان الزامات کی وجہ سے ان کی ماں کی آنکھوں میں جو درد تھا، وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان کی زندگی بھر کی محنت اور دیانتداری کا سفر ایک لمحےمیں برباد ہو گیا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد