حقوق حاصل کرنے کے لیے ضرورت پڑی توکوئلے کی کانوں کوکریں گے بند: وزیر اعلیٰ
دھنباد، 4 فروری (ہ س)۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کا 53 واں یوم تاسیس منگل کو دھنباد کے رندھیر ورما اسٹیڈیم گالف گراو¿نڈ میں منایا گیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، ان کی اہلیہ اور گانڈے کی ایم ایل اے کلپنا سورین، تمام ایم ایل اے اور پارٹی کے ترجمان
If needed to gain rights, we will close coal mines: CM


دھنباد، 4 فروری (ہ س)۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کا 53 واں یوم تاسیس منگل کو دھنباد کے رندھیر ورما اسٹیڈیم گالف گراو¿نڈ میں منایا گیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، ان کی اہلیہ اور گانڈے کی ایم ایل اے کلپنا سورین، تمام ایم ایل اے اور پارٹی کے ترجمان سپریو بھٹاچاریہ موجود رہے ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے مرکزی حکومت سے 1 لاکھ 36 ہزار کروڑ روپے کی بقایا رقم حاصل کرنے کے لئے ضرورت پڑنے پر جھارکھنڈ کی کوئلہ کانوں کو بند کرنے تک کی بات کہی۔

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے دو وزیر کورونا کے دور میں عوام کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی معدنی دولت سے پورا ملک روشن ہوتا ہے اور اسی جھارکھنڈ کے لوگ بھوک سے مرنے لگں۔تب جاکر جھارکھنڈ مکتی مورچہ، جس نے ہمیشہ ایک سپاہی کا کردار ادا کیا، نے فیصلہ کیا کہ ان بے ایمان لوگوں کو اقتدار سے بے دخل کرنا چاہیے۔تب ہم نے طویل جدوجہد کی اور عوام کے آشیرواد سے 2019 میں دوبارہ اقتدار حاصل کیا۔

کوئلے کی رائلٹی کی بقایا رقم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقوق چھین کر حاصل کیے جاتے ہیں۔ یہاں کے ممبران پارلیمنٹ جب دہلی جاتے ہیں تو جھارکھنڈ کے حقوق کا مطالبہ کرنے کے بجائے اپنے منہ کو ٹیپ سے ڈھانپ لیتے ہیں۔ لیکن ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو قانونی سہارا لیا جائے گا اور اگر اس سے بھی بات نہیں بنی تو یہاں موجود کوئلے کی کانوں کو بند کر دیا جائے گا۔

کلپنا سورین نے کہا کہ جب ہیمنت سورین جیل گئے تھے، تو وہ ہیمنت سورین تھے، لیکن جب وہ جیل سے باہر آئے تو گروجی بن کر باہر آئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اب جھارکھنڈ کے کمزور میں نہیں ہیں کیونکہ ان کے پاس مہیلا سمان یوجنا ہے۔ مئیاںسمان یوجنا خواتین کی جیت ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande