بیکانیر، 4 فروری (ہ س)۔ہند- پاک سرحد کے قریب واقع ایک گاو¿ں میں ایک بار پھر پاکستانی غبارہ ملنے سے ہلچل مچ گئی ہے۔ ہوائی جہاز کے کھلونے جیسے غبارے کا رنگ اس بار مختلف ہے۔ کسان کے کھیت میں گرے اس غبارے کی اطلاع بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو دی گئی جس کے بعد اہلکاروں نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گاو¿ں 3کے جے ڈی کے قریب 2کے جے ڈی علاقے میں ایک پاکستانی غبارے کو ہوا میں اڑتا ہوا دیکھا گیا۔ کھیت میں کام کر رہے کسان رویندر بھدو نے یہ دیکھا اور پولیس اور بی ایس ایف کو اطلاع دی۔ کسان نے بتایا کہ غبارے پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا، جس کا مطلب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہے۔ غبارہ گرنے کے بعد علاقے میں اس کی بحث تیز ہوگئی۔
کسان کی اطلاع پر بی ایس ایف کی جی برانچ اور سی آئی ڈی کے اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس سب انسپکٹر سریش کمار اور دیگر اہلکاروں نے غبارے کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ یہ غبارہ معمول کے مطابق سرحد پار کیا گیا یا اسے کسی خاص مقصد کے لیے بھیجا گیا تھا۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب اس علاقے سے پاکستانی غبارہ برآمد ہوا ہو۔ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی ہوچکے ہیں جن کی سیکورٹی اداروں کی جانب سے مکمل چھان بین کی گئی۔ فی الحال، حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد