منڈوواڈیہہ پولیس نے انکاونٹر میں 25 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو پکڑا، ساتھی فرار
۔ گرفتار بدمعاش کے خلاف 18 سے زائد مقدمات درج
انکاونٹر میں شامل پولیس ٹیم۔


وارانسی، 4 فروری (ہ س)۔ منڈوواڈیہہ پولیس نے ڈی ایل ڈبلیو پہاڑی گیٹ کے قریب انکاونٹر میں 25 ہزار روپے انعامی لٹیرے کو پکڑا۔ منگل کی صبح انکاونٹر کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ افسران کی موجودگی میں زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا۔ زخمی بدمعاش کی شناخت سکندر پور غازی پور کے رہنے والے پریم نارائن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے خلاف 18 سے زیادہ فوجداری مقدمات درج ہیں۔

ڈی سی پی ورونا زون چندرکانت مینا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آپریشن چکرویوہ کے تحت منڈوواڈیہہ پولیس صبح 3 بجے پہاڑی گیٹ کے قریب مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ اس دوران دو بدمعاشوں کو بائک پر آتے دیکھا گیا۔ پولیس ٹیم کو دیکھ کر بدمعاش بھاگنے لگے۔ یہ دیکھ کر پولس ٹیم نے ان کا پیچھا کیا تو بدمعاشوں نے گولی چلا دی۔

پولیس ٹیم نے جوابی کارروائی کی تو ایک بدمعاش کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی اور وہ زخمی ہو کر موٹر سائیکل سے گر گیا۔ یہ دیکھ کر اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی بدمعاش نے پولیس ٹیم کو بتایا کہ فرار ہونے والا ساتھی اس کا چچازاد بھائی اجیت سنگھ عرف کووا تھا۔ پولیس ٹیم مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 4 اپریل 2023 کو حسن پور منڈوواڈیہہ اور لہرترا کی ریلوے کالونی سے ایک ہی گھنٹے میں دو خواتین سے زنجیر چھین لی گئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس درج کیا تھا۔ جیسے ہی اس جرم میں ملوث دو مجرموں کی شناخت ہوئی، پولیس نے ان میں سے ایک کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ دوسرا ملزم پریم نارائن سنگھ، جس پر 25000 روپے کا انعام تھا، فرار تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande