رمضان المبارک اپنی زندگی کو بدلنے کا ایک موقع ہے: امیر حلقہ دہلی
نئی دہلی ،27فروری (ہ س )۔ رمضان المبارک تمام مہینوں میں بزرگ و برتر ہے۔ انتہائی مقدس اور بابرکت ہے۔ اس کی نسبت قرآن سے ہے۔ قرآن اللہ کی کتاب ہے۔ شفا اور رحمت ہے۔ ہدایت اور رہنمائی سے بھرپور ہے۔ زندگی کی بہتری، اس کی تعمیر، اس کی خوبصورتی، اس کی کام
رمضان المبارک اپنی زندگی کو بدلنے کا ایک موقع ہے: امیر حلقہ دہلی


نئی دہلی ،27فروری (ہ س )۔

رمضان المبارک تمام مہینوں میں بزرگ و برتر ہے۔ انتہائی مقدس اور بابرکت ہے۔ اس کی نسبت قرآن سے ہے۔ قرآن اللہ کی کتاب ہے۔ شفا اور رحمت ہے۔ ہدایت اور رہنمائی سے بھرپور ہے۔ زندگی کی بہتری، اس کی تعمیر، اس کی خوبصورتی، اس کی کامیابی ہر انسان کی سوچ اور فکر میں اولین ترجیح ہوتی ہے۔

مذکورہ خیالات کا اظہار جناب سلیم اللہ خان (امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند) نے استقبال رمضان کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک اپنی زندگی کو بدلنے کا، اس کو سمجھنے کا، اس کو صراط مستقیم پر آگے بڑھانے کا ایک موقع ہے۔ یہ صرف اور صرف قرآن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اگر آپ کو زندگی میں کامیابی مطلوب ہے تو رمضان المبارک سے کماحقہ استفادے کی کوشش کیجیے۔ رمضان المبارک کو رضائے الہی کے حصول کی خاطر اپنی زندگی کو بدلنے کے لیے وقف کر دیجیے۔میں دعا گو ہوں کہ رمضان المبارک اللہ تعالی کا فضل بن کر ہمارے لیے رحمت بن جائے۔ اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا موقع دے۔ ا

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande