این ایس ایس، اے ایم یو نے مسکان پبلک اسکول میں تعلیمی کیمپ لگایا
علی گڑھ, 19 فروری (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اکائی نے این ایس ایس کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد محسن خاں کی رہنمائی میں مسکان پبلک اسکول، مولانا آزاد نگر میں ایک خصوصی تعلیمی کیمپ منعقد کیا۔ این ایس ایس کے
این ایس ایس پروگرام


علی گڑھ, 19 فروری (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اکائی نے این ایس ایس کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد محسن خاں کی رہنمائی میں مسکان پبلک اسکول، مولانا آزاد نگر میں ایک خصوصی تعلیمی کیمپ منعقد کیا۔

این ایس ایس کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر محمد فرقان، ڈاکٹر نوشاد نجیب اور ڈاکٹر تارو شیکھا سرویش نے کیمپ کی نگرانی کی، جس میں رضاکاروں نے اسکولی بچوں کو تعلیمی مدد فراہم کی اور کلاسیز کے بعد ٹیوشن سیشن کا انعقاد کیا۔

رضاکاروں اور پروگرام افسران نے ایک بیداری ریلی نکالی اور گھر گھر جا کر لوگوں کو بچوں کی تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا اور اسکولوں میں ان کا داخلہ کرانے پر زور دیا۔ سرکاری اور نجی اسکولوں کے بارے میں عوامی تاثرات اور علاقے میں ان کی رسائی کا جائزہ لینے کے لیے ایک مختصر سروے بھی کیا گیا۔

پروفیسر محمد محسن خان نے خاص طور پر پسماندہ کمیونٹیز میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے میں اس طرح کی فلاحی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سو سے زائد طالب علم رضاکاروں کو ان کی لگن اور سماجی خدمت کے لئے سراہا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande