علی گڑھ، 11 مارچ (ہ س)۔
غیر قانونی تعمیرات پر شکنجہ کسنے کے لیے علی گڑھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ڈرون سروے کا سہارا لینا شروع کردیا ہے،پہلے مرحلے میں اسکا آغاز تھانہ کھیر سے ہوا ہے، اس علاقے میں پچھلے کئی دنوں سے سروے جاری ہے۔ اسمیں غیر قانونی کالونیوں کے ساتھ رہائشی،کمرشل عمارتوں کو بھی نشان زد کیا جا رہا ہے۔ جلد ہی ڈرون کی مدد سے شہر کی ہر گلی میں غیر قانونی تعمیرات کو تلاش کیا جائے گا۔اے ڈی اے شہر میں منصوبہ بند ترقی کا ذمہ دار ہے۔ اس وجہ سے اتھارٹی ایریا میں عمارت بنا نے سے پہلے اے ڈی اے سے اجازت لینا ضروری ہے، تجارتی اور رہائشی عمارتوں کے لیے نقشہ پاس کرانے کے لیے مختلف فیس مقرر ہیں۔ اتھارٹی ان نقشوں کی آمدنی سے ترقیاتی کام کرتی ہے،فی الحال ماسٹر پلان2031کے زمین کے استعمال کے مطابق نقشے پاس کیے جا رہے ہیں،مگرا تھارٹی ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، شہر کے آس پاس علاقوں میں کالونیاں بن رہی ہیں۔ ایسے میں اب اے ڈی اے نے ان غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے ڈرون سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ کام پچھلے تین چار دنوں سے شروع ہوا ہے۔ پہلے مرحلے میں تھانہ کھیر علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ اب تک ایک درجن سے زیادہ غیر قانونی تعمیرات کی نشان دیہی کی جا چکی ہے۔ جلد ہی اتھارٹی کے دیگر تھانہ علاقوں میں ڈرون سروے شروع کر ئے گا۔اتھارٹی نے کھیر علاقے سے ڈرون سروے شروع کیا ہے۔ اس وجہ سے یہاں تیزی سے ترقی پذیر کالونیاں ہیں۔ حکام کے مطابق جیور میں جیسے جیسے ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام زور پکڑ رہا ہے، اسی طرح اسکے قریب تحصیل کھیرکی زمینوں کی خریدوفروخت بڑھ گئی ہے۔ دہلی، این سی آر اور ہوائی اڈے میں زمین دینے والے افرادبھی یہاں آکر زمین خرید رہے ہیں۔ اس سے علاقے میں غیر قانونی کالونیوں کا کاروبار بڑھ گیا ہے۔ نقشہ اور لے آوٹ کی منظوری کے بغیر کالونیاں تیار کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں اب سخت کارروائی کی تیاری ہے۔علی گڑھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نائب صدر اپوروا دوبے نے بتایا کہ اے ڈی اے غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے سخت ہے، اب اتھارٹی ایریامیں ڈرون سروے شروع کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کھیر علاقے میں سروے کیا جا رہا ہے۔جلد ہی نشان زد تعمیرات پر جلد کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ