علی گڑھ، 11 مارچ (ہ س)۔
علیگڑھ
شہر کے باشندوں اور مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو نئے مالی سال میں نئی اور ہائی ٹیک سہولیات ملےگی۔ شہر کے لوگوںکو متھرا روڈ پر شادی ہال کی تعمیر کے ساتھ ہی کمپنی باغ چوراہےکو بھی خوبصورت بنایا جائے گا۔ امیدواروں کے لیےتاریخی مالویہ لائبریری کو ہائی ٹیک لائبریری میں تبدیل کیا جائے گا۔ یہاں امیدواروں کو ای لائبریری کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ، یہاں مسابقتی امتحانات کی تیاری بہتر ماحول اور وسائل میں ہوگی ۔ یہ تینوں کام 24؍ کروڑ روپے کی لاگت سے کئے جائیں گے۔
مالویہ لائبریری میں، طلبامطالعہ کرنے کے علاوہ ،مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری بھی کر تے ہیں ۔ یہاں انتظامی افسران کے ذریعہ سول سروسز گائیڈ پر مفت کوچنگ بھی کرایا جاتا ہے، ایسے میں طلبہ کو نہ صرف ایئر کنڈیشنڈ ماحول میں آرام دہ کرسیوں اور میزوں پر کتابیں پڑھنے کا موقع ملے گا بلکہ جدید بیت الخلاء، پینے کے صاف پانی کا بھی انتظام ہوگا۔ اسکے علاوہ یہاں ای لائبریری کی سہولت بھی ملے گی ۔ یہاں طلباء کمپیوٹر پر کتابوں کا ذخیرہ تلاش کر سکیں گے۔ متھرا روڈ پر لوگوں کے لیے ایک نیا شادی ہال دستیاب ہوگا۔ اسکے علاوہ کمپنی باغ چوراہے کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا۔ یہاں سڑک کو چوڑا کرنے سے لے کر بیوٹیفکیشن تک کا کام ہو گا۔ ان تینوں ترقیاتی اور عوامی فلاح کے کاموں کے لیے میئر کی طرف سے خصوصی تجویز تیار ک حکومت کو بھیجی گئی تھی جس کو حکومت نے منظورکر لیا ہے۔
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ