جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں پستان کے کینسر کے علاج پر سی ایم ای 21 فروری کو
علی گڑھ، 19 فروری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ سرجری 21-22 فروری کو ”پستان کے کینسر کے علاج سے متعلق جدید تصورات“ موضوع پر دو روزہ کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای) پروگرام منعقد کرے گا۔
آرگنائزنگ چیئرپرسن اور صدر شعبہ پروفیسر عطیہ ذکاء الرب نے کہا کہ پستان کا کینسر دنیا بھر میں بیماری اور اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔
اس پروگرام میں سر گنگا رام اسپتال، ایمس اور دیگر سرکردہ میڈیکل کالجوں اور اداروں کے ممتاز ماہرین خطبات دیں گے اور پینل مباحثے میں شامل ہوں گے اور پستان کے کینسر کے علاج کے بنیادی اور جدید طریقوں، سرجری، پیتھالوجی، ریڈیولوجی اور آنکولوجی کے امور پر روشنی ڈالیں گے۔
آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر شہباز حبیب فریدی نے بتایا کہ دو روزہ سی ایم ای میں تقریباً دو سو مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ مزید برآں، پوسٹ گریجویٹ طلبہ اورل اور پوسٹر پرزنٹیشن دیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ