لداخ میں 5.2 شدّت کا زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا
جموں، 14 مارچ (ہ س)۔ لداخ کے کرگل میں جمعہ کی علی الصبح 5.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ تاہم زلزلے کے جھٹکے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے رات 2 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔قابل ذکر ہے کہ لداخ کا لیہہ ضلع زلزلوں کے لحاظ سے حساس زون-پانچ میں آتا ہے، جہاں زنسکار اور لداخ پہاڑی سلسلوں کے ساتھ ایک فالٹ لائن موجود ہے۔یہ علاقہ بلند خطرے والے زلزلہ زون میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ شدید موسمی اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے بھی قدرتی آفات کے لحاظ سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر