اساتذہ کیلئے بھرتی کے امیدواروں نے ہولی کے موقع پر اپواس رکھا
لکھنو، 14 مارچ (ہ س)۔ ایکو گارڈن میں 69000 اساتذہ کی بھرتیوں میں تقرری کا مطالبہ کرنے والے ریزرو کیٹیگری کے امیدواروں کا احتجاج جاری ہے۔ احتجاجی مقام پر موجود امیدواروں نے جمعہ کو ہولی کے موقع پر اپواس رکھا۔احتجاجی مقام پر موجود امیدواروں نے کہا کہ ر
اساتذہ کیلئے بھرتی کے امیدواروں نے ہولی کے موقع پر اپواس رکھا


لکھنو، 14 مارچ (ہ س)۔ ایکو گارڈن میں 69000 اساتذہ کی بھرتیوں میں تقرری کا مطالبہ کرنے والے ریزرو کیٹیگری کے امیدواروں کا احتجاج جاری ہے۔ احتجاجی مقام پر موجود امیدواروں نے جمعہ کو ہولی کے موقع پر اپواس رکھا۔احتجاجی مقام پر موجود امیدواروں نے کہا کہ ریاستی حکومت شروع سے ہی 69000 اساتذہ کی بھرتی کے معاملے میں ٹال مٹول کر رہی ہے۔ اس وجہ سے یہ معاملہ سپریم کورٹ میں گیا اور وہاں بھی حکومت اپنا رخ پیش کرنے سے بھاگ گئی۔ ہمیں سپریم کورٹ سے تاریخ کے بعد تاریخ ملتی ہے۔ ایک درجن سے زائد تاریخوں پر سماعت نہیں ہو سکی۔ اب اگلی سماعت 18 مارچ کو ہونی ہے۔ ہم سب کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں وکیل بھیجے۔ اس لیے آج ہم سب نے ایک دانہ بھی نہیں کھایا۔ میں نے اپنا مطالبہ پورا کرنے کے لیے اپواس رکھا ہے۔امریندر پٹیل جو کہ ریزرو کیٹیگری کے امیدواروں کے ایجی ٹیشن کی قیادت کررہے ہیں، نے کہا کہ حکومت کی ضد کی وجہ سے پسماندہ اور دلت طبقہ کے نوجوانوں کو ہولی کے موقع پر کھانا کھانے سے پرہیز کرنا پڑا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت امیدواروں کے احتجاج کا نوٹس لے اور سپریم کورٹ میں وکلاءبھیج کر معاملہ حل کرے اور ہمیں ہمارے حقوق دے۔ ایکو گارڈن کے احتجاجی مقام پر روی شنکر پٹیل، دھننجے گپتا، امیت موریہ، آنند یادو، امر بہادر موریہ، عماکانت موریہ، دھرم ویر پرجاپتی، شریکانت موریہ وغیرہ جیسے امیدوار موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande