نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ دارالحکومت دہلی میں ہولی کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ جہاں دہلی والوں کو صبح دھوپ کا سامنا کرنا پڑا وہیں غروب آفتاب کے بعد بادل منڈلانے لگے۔ جمعہ کی شام کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ دہلی میں راجوری گارڈن، وسنت وہار، صفدرجنگ، قرول باغ سمیت کئی علاقوں میں شام 5.35 بجے بارش ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے جمعہ کی صبح دہلی میں ہلکی بوندا باندی کی پیش گوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی تھی جب کہ ہوا کی رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی تھی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی