سنیل شرما نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی
جموں، 14 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سے متعلق اہم امور، بشمول سیکورٹی اور ترقیاتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ بی جے پی کے سینئر رہنما سنیل شرما
Sunil Sharma


جموں، 14 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سے متعلق اہم امور، بشمول سیکورٹی اور ترقیاتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

بی جے پی کے سینئر رہنما سنیل شرما نے ملاقات کے دوران جموں و کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات پر بات کی اور دور دراز علاقوں میں سڑک رابطے کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی درخواست کی۔

پارٹی ترجمان کے مطابق، جموں و کشمیر اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سنیل شرما نے جموں و کشمیر کی اسٹریٹیجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سیکورٹی اور ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سیاحت، صنعت اور کاروبار جیسے اہم شعبوں پر توجہ دے کر اقتصادی استحکام کے لیے اقدامات پر بھی بات کی۔

اس دوران انہوں نے جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اسمگلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کی درخواست کی۔بجٹ اجلاس کے حوالے سے بھی سنیل شرما نے اسمبلی میں زیر بحث اہم نکات کو اجاگر کیا اور ان کے جموں و کشمیر کے سماجی و اقتصادی حالات پر ممکنہ اثرات پر روشنی ڈالی۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے یقین دلایا کہ مودی حکومت جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کے لیے پرعزم ہے اور علاقے کی مجموعی ترقی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande