ممبئی ،
13 فرروی (ہ س)معروف
ہندوستانی کلاسیکی گلوکار پنڈت پربھاکر کیریکر مختصر علالت کے بعد ممبئی میں
انتقال کر گئے، ان کے اہل خانہ نے جمعرات کو اس کی تصدیق کی۔
کیریکر نے بدھ کی رات شیواجی پارک علاقے میں واقع
اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ گوا میں پیدا ہونے والے کیریکر اپنی گائیکی اور
بالخصوص ’’بولا وٹھل پہاوا وٹھل‘‘ اور ’’وکرتنڈ مہاکے‘‘ جیسے بھجنوں کے لیے مشہور
تھے۔ وہ نہ صرف ایک ممتاز گلوکار تھے بلکہ ایک بہترین استاد کے طور پر بھی جانے
جاتے تھے۔
وہ آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کے درجہ بند فنکار
تھے اور پنڈت سریش ہلڈانکر، پنڈت جتیندر ابھیشکی اور پنڈت سی آر ویاس جیسے نامور
اساتذہ سے موسیقی کی تربیت حاصل کی تھی۔
کیریکر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں متعدد اعزازات
سے نوازا گیا، جن میں تانسین سمان، سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ اور گومنت وبھوشن
ایوارڈ شامل ہیں۔
انہوں نے روایتی کلاسیکی موسیقی کے علاوہ فیوژن
موسیقی میں بھی تجربہ کیا اور عالمی شہرت یافتہ موسیقار اورنیٹ کولمین اور سلطان
خان کے ساتھ بھی کام کیا۔
ان کے پسماندگان میں تین بیٹے شامل ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان