دہرادون، 12 فروری (ہ س)۔ اتراکھنڈ میں جاری 38ویں نیشنل گیمز میں بدھ کو ایتھلیٹکس مقابلوں کا اختتام ہوا، جہاں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی نئے ریکارڈ بنائے۔ مقابلے کے آخری روز مختلف ایونٹس میں سخت مقابلے دیکھنے کو ملے۔
روچت موری اور وتیہ رام راج نے 400 میٹر ہرڈلز دوڑ میں بازی ماری
گجرات کے روچت موری نے مردوں کی 400 میٹر رہرڈلز دوڑ میں 50.97 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ طلائی کا تمغہ جیتا۔ پنجاب کے ہردیپ (51.02 سیکنڈ) اور مہاراشٹر کے روہن کامبلے (51.77 سیکنڈ) نے بالترتیب چاندی اور کانسے کا تمغہ جیتا۔
دریں اثنا، خواتین کی 400 میٹر ہرڈلز ریس میں، تمل ناڈو کی وتیہ راماراج نے 58.11 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ اپنی ہی ریاست کے شری وردھینی ایس کے (59.86 سیکنڈ) نے چاندی اور مہاراشٹر کی نیہا دھابالے (1:00.52) نے کانسے کا تمغہ جیتا۔
پنجاب کی جیسمین کور کاشاٹ پوٹ میں دبدبہ رہا
خواتین کے شاٹ پٹ میں پنجاب کی جیسمین کور نے 15.97 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ اتر پردیش کی ودھی (15.46 میٹر) نے چاندی اور دہلی کی سریشٹی وِگ (15.46 میٹر) نے کانسے کا تمغہ جیتا۔
اتراکھنڈ اور ہماچل 5000 میٹر کی دوڑ میں چمکے
خواتین کی 5000 میٹر کی دوڑ میں اتراکھنڈ کی انکیتا نے 15:56.03 منٹ میں دوڑ مکمل کرکے طلائی کا تمغہ جیتا۔ مہاراشٹر کی سنجیوانی جادھو (15:59.12 منٹ) نے چاندی اور مہاراشٹر کی پونم سونونے (16:53.52 منٹ) نے کانسے کا تمغہ جیتا۔
مردوں کے 5000 میٹر میں، ہماچل پردیش کے ساون بروال نے 13:45.93 منٹ میں دوڑ ختم کرکے طلائی کا تمغہ جیتا اور قومی کھیلوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 13:50.05 منٹ کا تھا، جسے سروسز کے جی لکشمنن نے بنایا تھا۔ ہریانہ کے گگن سنگھ (14:00.04 منٹ) نے چاندی اور مدھیہ پردیش کے سنیل داوڑ (14:01.33 منٹ) نے کانسے کا تمغہ جیتا۔
سچن یادو نے قومی جیولن تھرو میں نیا ریکارڈ قائم کیا
اتر پردیش کے سچن یادو نے مردوں کے جیولن تھرو مقابلے میں 84.39 میٹر کی تھرو کے ساتھ نہ صرف طلائی کا تمغہ جیتا بلکہ قومی کھیلوں کے لیے ایک نیا ریکارڈ بھی بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ہریانہ کے راجندر سنگھ کے نام تھا جنہوں نے 82.23 میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔ اتر پردیش کے روہت یادیو (80.47 میٹر) اور اتراکھنڈ کے وکاس شرما (79.33 میٹر) نے بالترتیب چاندی اور کانسے کے تمغے جیتے۔
کیرالہ کی ٹیم 4x400 میٹر مکسڈ ریلے میں فاتح بنی
وہیں4x400میٹر مکسڈ ریلے میں، کیرالہ کی ٹیم (منو ٹی ایس، کے اسنیہا، بیجوائے جے،انسا بانو) نے 3:25.35 منٹ کے وقت کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ مہاراشٹرا (شیام راو¿ دونڈکر، مانسی بھریکر، نکھل دھاکے، ایشوریہ مشرا) نے دوڑ کو 3:25.66 منٹ میں مکمل کرکے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ پنجاب (لوپریت سنگھ، ٹوئنکل چودھری، جگمیت سنگھ، کرن پال کور) نے 3:25.66 منٹ کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔
پونم نے خواتین کی اونچی چھلانگ میں نیا ریکارڈ بنایا
ہریانہ کی پونم نے 1.84 میٹر کی اونچائی کے ساتھ خواتین کی اونچی چھلانگ میں طلائی تمغہ جیتا، 2022 میں مغربی بنگال کی سوپنا برمن کے قائم کردہ 1.83 میٹر کا ریکارڈ توڑا۔ تمل ناڈو کی گوبیکا کے. (1.79 میٹر) اور کرناٹک کے ابھینیا ایس۔ شیٹی (1.77 میٹر) نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد