سیم کرن سرے کے نئے ٹی 20 کپتان بنے
لندن، 14 مارچ (ہ س)۔ انگلینڈ کے ممکنہ وائٹ بال کپتان کے طور پر سیم کرن کی دعویداری کو مضبوطی ملی ہے کیونکہ انہیں اس سال کے وائٹلٹی بلاسٹ کے لیے سرے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ کرن، جنہوں نے انڈر 15 کی سطح سے سرے کی نمائندگی کی ہے اور پہلی بار انڈر 17
سیم کرن۔


لندن، 14 مارچ (ہ س)۔ انگلینڈ کے ممکنہ وائٹ بال کپتان کے طور پر سیم کرن کی دعویداری کو مضبوطی ملی ہے کیونکہ انہیں اس سال کے وائٹلٹی بلاسٹ کے لیے سرے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

کرن، جنہوں نے انڈر 15 کی سطح سے سرے کی نمائندگی کی ہے اور پہلی بار انڈر 17 میں ٹیم کی کپتانی کی تھی، 2022 میں انگلینڈ کی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے۔ تاہم وہ 2023 ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم سے باہر ہیں۔ انہیں برینڈن میک کولم کی ابتدائی سفید گیند والی ٹیموں میں جگہ نہیں ملی، جس میں حال ہی میں ختم ہونے والی چیمپئنز ٹرافی بھی شامل تھی، جہاں جوس بٹلر کی کپتانی کا خاتمہ ہوا۔

2023 میں کرن نے تین وائٹلٹی بلاسٹ میچوں میں کرس جارڈن کی غیر موجودگی میں سرے کی کپتانی کی تھی اور اب ان کی جگہ کل وقتی کپتانی کر رہے ہیں۔ کرن نے 2023 اور 2024 میں کل 11 بار آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی کپتانی کی ہے۔ اس سال، انہوں نے ڈیزرٹ وائپرز کو انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) میں فائنل تک پہنچایا تھا۔

کرن نے ٹی 20 کرکٹ میں 4,000 سے زیادہ رن بنائے ہیں اور گزشتہ سال وٹیلٹی بلاسٹ میں ہیمپشائر کے خلاف اپنی پہلی ٹی 20 سنچری بنائی تھی۔ گیندبازی میں انہوں نے بائیں ہاتھ کی سوئنگ اور سیون اٹیک سے 250 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کرن کو 2019 میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور وہ 2018 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے انگلینڈ کے لیے 120 سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔

سرے کا وٹیلٹی بلاسٹ میں پہلا مقابلہ 5 جون کو کیا اوول میں ہوگا، جب وہ ہیمپشائر سے ٹکرائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande