
۔ ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز اور لاک ہیڈ مارٹن نے اعلان کیا کہ تعمیر 2026 کے آخر تک مکمل ہو جائے گی
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز اور لاک ہیڈ مارٹن ہندوستان میں سی-130جےسپر ہرکولیس طیارے کے لیے دفاعی دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او)سہولت قائم کریں گے۔ یہ سہولت دونوں کمپنیوں کی دیرینہ صنعتی شراکت داری پر استوار کرے گی، جس سے ہندوستانی فضائیہ کے لیے گھریلو تعاون میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ وسیع تر علاقائی اور عالمی تعاون کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔ اس کا تعمیراتی کام 2026 کے آخر تک مکمل ہوگا اور 2027 کے اوائل میں ایم آر اوآپریشن کے لیے پہلا طیارہ فراہم کیے جانے کی امید ہے۔
دونوں کمپنیوں نے اس بات کا اعلان پیر کو بنگلورو میں ایک سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد کیا جس میں ایئر فورس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ لاک ہیڈ مارٹن کے چیف آپریٹنگ آفیسر فرینک سینٹ جان نے کہا کہ آج ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز اور ہندوستان کے ساتھ ہمارا تعاون کافی آگے بڑھ گیا ہے۔ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے، ہم ہندوستان کے بڑھتے ہوئے ایئرو اسپیس اور دفاعی صنعتی اڈے کے ساتھ ساتھ آگے بڑھے ہیں۔سی -130جے سپر ہرکیولس ایئر کرافٹ کے لئے دفاعی دیکھ بھال، مرمت اور اوورہال (ایم آر او) اس بنیادکو مزید مضبوط کرے گی۔ یہ سہولت ہندوستان میں عالمی معیار کی پائیداری لا نے کے ساتھ ہی ہندوستانی فضائیہ کی تیاری میں اضافہ کرے گی ۔ ساتھ ہی ایسے موقع بنائے گی جو علاقائی اور عالمی سی -130 آپریٹرزکو مدد کریں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمزکے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر، سوکرن سنگھ نے کہا کہ یہ سنگ میل ایک نئی سہولت کے قیام سے زیادہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ جدید ایم آر اوسہولت ڈپو کی سطح پر اور بھاری دیکھ بھال، اجزاء کی مرمت، اوور ہال، ٹیسٹنگ، ساختی بحالی اور اس سے ہمارے نظام کو مضبوط بنانے، نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔یہاں ہندوستانی انجینئروں اور دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے بہتر تربیت کی سہولت بھی فراہم ہوگی اورسی -130 سپلائی چین میں ہندوستانی سپلائرز کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا، جو کہ ہندوستان میں سی -130 ایمپینیج اور دیگر ایئرو اسٹرکچر اسمبلیوں کی تیاری میں لاک ہیڈ مارٹن کا دیرینہ شراکت دار ہے۔‘‘
لاک ہیڈ مارٹن ایئر موبیلی کے نائب صدر اور جنرل منیجر راڈ میکلین نے کہا کہ لاک ہیڈ مارٹن نےحال ہی میں ہندوستان کو 250 واں سی -130 سپر ہرکولیس طیارہ فراہم کیا ہے اور ایم آر اولانچ کا اعلان امریکہ-ہندوستان تعلقات اور دہائیوں پر محیط سرمایہ کاری کے عزم میں ایک اور سنگ میل ہے۔ ڈیفنس ایم آر اوسہولت لاک ہیڈ مارٹن سرٹیفائیڈ سروس سینٹرز کے موجودہ عالمی نیٹ ورک میں شامل ہو جائے گی اور مستقبل میں سی-130جےسپر ہرکیولس،کے سی -130جے، اورسی -130بی - ایچ طیاروں کی مرمت کر سکے گی۔ یہ ڈیفنس ایم آر او ملک کے اہداف سے ہم آہنگ، ہندوستان کے اندر عالمی معیار کی پائیداری کو یقینی بنائے گا، ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر میں سی-130جےبیڑے کی برقراری کو بھی آگے بڑھائے گا۔
میک لین نے کہا کہ ایک سی -130 سپر ہرکولیس طیارے نے دنیا کے بلند ترین ہوائی اڈے دولت بیگ اولڈی پر اتر کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ حال ہی میں مشرقی لداخ میں نیوما ایئربیس پر اترا، جس نے دنیا کے سب سے اونچے آپریشنل فائٹر بیس کا افتتاح کیا۔ یہ نیا ایم آر او سی -130 پلیٹ فارم اور ہندوستان کے درمیان نسلوں تک چلنے والی شراکت داری کی بنیاد رکھنے کا ایک منفرد موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین دہائیوں سے زیادہ پر محیط موجودگی کے ساتھ، لاک ہیڈ مارٹن ہندوستان کے دفاعی اور ایئرو اسپیس ایکو سسٹم میں ایک قابل اعتماد پارٹنر رہا ہے، جو اس کی مینوفیکچرنگ، مہارتوں اور تکنیکی صلاحیتوں کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ 'میک ان انڈیا پہل اور ہندوستانی حکومت کے وژن کے لیے اپنی جاری حمایت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد