
حیدرآباد، 8 دسمبر(ہ س)۔ مرکزی وزیرشہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے مسافروں کے لئے انڈیگو کے مسئلہ کا زمینی سطح پرجائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیگوکے عملہ کا انتظام مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے مسائل کے سلسلہ میں صورتحال کا بغورجائزہ لیااورایوی ایشن اداروں کے ساتھ بات چیت کی۔وزیرموصوف نے مزید کہا کہ یکم نومبر سے انڈیگو کو اپنے عملہ کے انتظام کو صحیح طریقہ سے سنبھالنے کے لئے رہنمااصول جاری کئے گئے تھے۔3 دسمبرسے اب تک بہت سی پروازوں میں تاخیراورمنسوخی ہوئی ہیں جو سب نے دیکھی ہیں۔ صورتحال کوفوری طور پر معمول پر لانے کے لیے وزارت نے تمام فریقین بشمول ایئرپورٹس، ایئرپورٹ آپریٹرس، ایئر لائنس، ڈی جی سی اے، اے اے آئی اور دیگرمتعلقہ ایوی ایشن اداروں کے ساتھ کئی جائزہ اجلاس کئے ۔۔
ہندوستھان سماچار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق