پڈوچیری میں ٹی وی کے کے عوامی جلسے پر سخت قوانین، صرف 5,000 مقامی لوگوں کو اجازت
چنئی، 8 دسمبر (ہ س)۔ تمل ناڈو ویتری پارٹی (ٹی وی کے) 9 دسمبر کوپڈوچیر کے اپلم میں ایک عوامی جلسہ کر رہی ہے۔ پارٹی کے رہنما اور اداکار وجے اس اجتماع سے خطاب کریں گے۔ کرور حادثے کے بعد وجے کی یہ پہلی عوامی ریلی ہے، جس کے سبب پڈوچیری پولیس کی طرف سے
TVK-vijay puducherry-Meet


چنئی، 8 دسمبر (ہ س)۔ تمل ناڈو ویتری پارٹی (ٹی وی کے) 9 دسمبر کوپڈوچیر کے اپلم میں ایک عوامی جلسہ کر رہی ہے۔ پارٹی کے رہنما اور اداکار وجے اس اجتماع سے خطاب کریں گے۔ کرور حادثے کے بعد وجے کی یہ پہلی عوامی ریلی ہے، جس کے سبب پڈوچیری پولیس کی طرف سے سخت ضابطوں کا اشارہ دیا گیا ہے۔

پڈوچیری پولیس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تقریب میں صرف 5000 مقامی باشندوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ داخلے کے لیے کیو آر کوڈ والے ٹکٹ لازمی ہوں گے۔ تمل ناڈو سے کسی کو، بشمول پڈوچیری کی سرحد سے متصل اضلاع سے، اجتماع میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ پارٹی نے اپنے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اصولوں پر عمل کریں۔

متوقع ہجوم کے پیش نظر وجے کے روڈ شو کی اجازت نہیں دی گئی ہے، جب کہ پولیس نے خاص شرائط کے ساتھ جلسہ عام کی منظوری دی ہے۔

ٹی وی کے کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق، یہ پروگرام منگل، 09 دسمبر 2025 کو صبح 10:30 بجے اپلم میں منعقد ہوگا، جس سے ٹی وی کے لیڈر وجے خطاب کریں گے۔

پولیس کی ہدایات کے مطابق، صرف 5000 پڈوچیری کے باشندوں کو میٹنگ میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس کیو آر کوڈیڈ ٹکٹ ہے۔ تمل ناڈو سے کسی کو بھی شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ حاملہ خواتین، بچوں، بزرگوں اور طلباء کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیںہوگی ۔ وجے کی گاڑی کے پیچھے کوئی گاڑی نہیں ہوگی اور نہ ہی ٹریفک میں خلل پیدا کرنا ہے ۔ پوسٹر، سجاوٹ، یا بینرز بغیر اجازت کے نہ لگائے جائیں۔ گاڑیاں صرف منظور شدہ پارکنگ لاٹس میں کھڑی کی جائیں گی۔ اسٹیج، درختوں، دیواروں، گاڑیوں وغیرہ پر چڑھنا سختی سے منع ہے۔ امن و امان کا نفاذ اور ذمہ دارانہ رویہ لازم ہے۔

ٹی وی کے نے اپنے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مندرجہ بالا تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande