مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ میں وزیر اعلیٰ موہن یادو کے سامنے 10 انعامی نکسلیوں نے کی خود سپردگی
مسلس نگرانی، سخت جانچ اور کارروائی سے تیزی سے نکسلی دائرہ کم ہوا ہے: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو بھوپال، 07 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں نکسل ازم کے خاتمے کی سمت میں ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ وز
خود سپردگی کرنے والے نکسلیوں کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ اجتماعی تصویر


وزیر اعلیٰ کے سامنے نکسلیوں نے کی خود سپردگی


وزیر اعلیٰ کے سامنے نکسلیوں نے کی خود سپردگی


مسلس نگرانی، سخت جانچ اور کارروائی سے تیزی سے نکسلی دائرہ کم ہوا ہے: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

بھوپال، 07 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں نکسل ازم کے خاتمے کی سمت میں ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے سامنے بالاگھاٹ میں اتوار کو 10 نکسلیوں نے خود سپردگی کی۔ ان میں 4 خاتون نکسلی بھی شامل ہیں۔ ان 10 نکسلیوں پر مختلف ریاستوں میں کل 2 کروڑ 36 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے انہیں آئین کی نقل فراہم کر کے قومی دھارے سے جوڑا۔ خود سپردگی کرنے والے نکسلیوں نے اپنے ہتھیار وزیر اعلیٰ کو سونپے۔ خود سپردگی کرنے والوں میں ان 10 نکسلیوں میں 62 لاکھ کا سب سے بڑا انعامی 50 سالہ سریندر عرف کبیر عرف سوما سوڈھی ولد انگا سوڈھی، رہائشی پلم پاڑھ تھانہ گلا پلی ضلع سکما، (چھتیس گڑھ) شامل ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے طے شدہ ہدف کے مطابق حکومت مدھیہ پردیش کو نکسل سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مسلسل نگرانی، گہری جانچ اور کارروائیوں سے ریاست میں نکسلی دائرہ تیزی سے گھٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھی شخص کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے نکسلیوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی آبادکاری کی پالیسی اپنائیں۔ حکومت ان کی زندگی کو محفوظ کرنے، ترقی یقینی بنانے اور انہیں سماج کے قومی دھارے سے جوڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ”اینٹی نکسل مہم“ کو لگاتار مضبوط اور مستحکم کیا جا رہا ہے۔ ریاست میں 15 نئے عارضی کیمپ اور ”اسپیشل سپورٹ اسکواڈ“ کے 882 عہدے منظور کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادکاری کے لیے نکسل متاثرہ علاقوں میں گزشتہ سال 46 ”ایکل سودھا کیندر“ کھولے گئے۔ ان مراکز کے ذریعے روزگار، جنگلاتی حقوق نامہ اور دیگر ضروری خدمات دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے شہید آشیش شرما کی بہادری کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 328 ہاک فورس سمیت پولیس افسران کو ”آؤٹ آف ٹرن پرموشن“ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قانون کی راہ اپناتے ہیں، ان کی آبادکاری کی فکر حکومت کی ہے۔

مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی کیلاش مکوانا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں ”اینٹی نکسل مہم“ کو مضبوط کیا گیا ہے۔ نئے کیمپ قائم کیے گئے ہیں، ہاک فورس اور پولیس فورس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی افسران اور جوانوں کو مسلسل حوصلہ افزائی دی جا رہی ہے۔ ان کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ مدھیہ پردیش سمیت دیگر ریاستوں میں بھی نکسل خود سپردگی لگاتار بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار اور ”اسکل ڈیولپمنٹ“ کی کوششوں سے نکسل متاثرہ علاقوں کے نوجوانوں اور شہریوں کو قومی دھارے سے جوڑنے کی سمت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش پولیس مقررہ وقت کی حد میں نکسل سے نجات کے لیے پرعزم ہے۔ پروگرام میں ٹرانسپورٹ اور اسکولی تعلیم اور بالاگھاٹ کے انچارج وزیر ادے پرتاپ سنگھ، محکمہ پولیس کے سینئر افسران اور جوان موجود رہے۔

ان نکسلیوں نے کی خود سپردگی

- 50 سالہ سریندر عرف کبیر عرف سوما سوڈھی ولد انگا سوڈھی، رہائشی پلم پاڑھ تھانہ گلا پلی ضلع سکما، چھتیس گڑھ، انعام کی رقم 62 لاکھ روپے۔

- 42 سالہ راکیش اوڈی عرف منیش ولد سمرت اوڈی، رہائشی گرام جھنڈے پار (بوٹے کسا) تھانہ کورچی ضلع گڈچرولی (مہاراشٹر)، انعام کی رقم 14 لاکھ روپے۔

- 30 سالہ لال سنگھ مراوی عرف سینگا عرف پروین ولد بھیما ماں اونگی، رہائشی چھوٹے گڈرا تھانہ کٹے کلیان ضلع دنتے واڑہ، (چھتیس گڑھ)، انعام کی رقم 14 لاکھ روپے۔

- 26 سالہ شلپا نپو بیٹی جوگا ماں بیمے، رہائشی بڑیا بٹم تھانہ باسی گوڑہ تحصیل ہوا پلی ضلع بیجاپور، (چھتیس گڑھ)، انعام کی رقم 14 لاکھ روپے۔

- 26 سالہ سلیتا عرف ساوتری علاوہ بیٹی لکمو ماں چیکو، رہائشی سینا گیلور تھانہ باسا گوڑہ تحصیل ہوا پلی ضلع بیجاپور، (چھتیس گڑھ)، انعام کی رقم 14 لاکھ روپے۔

- 30 سالہ نوین نپو عرف ہڈما ولد ننگا ماں بیمے، رہائشی بوڑ کیل تحصیل کونٹا (جگر گنڈا) ضلع سکما، (چھتیس گڑھ)، انعام کی رقم 14 لاکھ روپے۔

- 26 سالہ جے شیلا عرف للیتا اویم بیٹی سملو ماں دیوے، رہائشی تریم تھانہ باسا گوڑہ تحصیل ہوا پلی ضلع بیجاپور، (چھتیس گڑھ)، انعام کی رقم 14 لاکھ روپے۔

- 30 سالہ وکرم عرف ہڈما وٹی ولد تکما ماں پیسے، رہائشی مڑپے دلوڈ تھانہ 4 تھانہ چنتا گپھا ضلع سکما، (چھتیس گڑھ)، انعام کی رقم 14 لاکھ روپے۔

- زرینہ عرف جوگی مساک بیٹی اندل ماں کوشی، رہائشی مرنگا تھانہ گنگلور ضلع بیجاپور، (چھتیس گڑھ)، انعام کی رقم 14 لاکھ روپے۔

- 32 سالہ سمر عرف سمارو عرف راجو اترم ولد سنو ماں سمری، رہائشی انڈری تحصیل بیرم گڑھ ضلع بیجاپور، (چھتیس گڑھ)، انعام کی رقم 14 لاکھ روپے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ یکم نومبر 2025 کو بھی مہاراشٹر-مدھیہ پردیش-چھتیس گڑھ (ایم ایم سی) زون کی ایک ”ہارڈ کور“ مسلح خاتون نکسلی سنیتا بیٹی بسرو اویم، رہائشی گوموویٹا (چھتیس گڑھ) نے حکومت کی خود سپردگی اور آبادکاری کی پالیسی پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے بالاگھاٹ ضلع میں ”انساس رائفل“ اور ہتھیاروں کے ساتھ خود سپردگی کی تھی۔ وہ ملاج کھنڈ-دریکسا دلم میں اے سی ایم تھی اور مدھیہ پردیش، گوندیا اور راج ناندگاؤں ڈویژن میں سرگرم تھی۔

سنیتا پر چھتیس گڑھ، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں کل 14 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔ یہ مدھیہ پردیش خود سپردگی، آبادکاری بشمول راحت پالیسی-2023 کے تحت پہلی ایسی خود سپردگی تھی۔ اس معاملے نے ریاست میں نکسلی ڈھانچے کے کمزور ہونے کے اشارے پہلے ہی واضح کر دیے تھے۔ حال کے مہینوں میں مدھیہ پردیش میں سکیورٹی فورسز کا دباؤ لگاتار مؤثر رہا ہے۔ مہاراشٹر-مدھیہ پردیش-چھتیس گڑھ (ایم ایم سی) زون کے ترجمان اننت عرف وکاس ناگپورے پہلے ہی اپنے 10 مسلح ساتھیوں کے ساتھ خود سپردگی کر چکا ہے، جس سے اس علاقے میں نکسلیوں کی بنیاد اور بھی کمزور ہوئی ہے۔ سال 2025 میں اب تک بالاگھاٹ زون میں سکیورٹی فورسز نے سب سے زیادہ 10 ”ہارڈ کور“ نکسلیوں کو تصادم میں ہلاک کیا ہے، جن پر 1 کروڑ 86 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔ ریاستی پولیس کے بڑھتے دباو کے نتیجے میں حال ہی میں ایم ایم سی زون کے تقریباً 17 نکسلی سرحدی ریاستوں مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ میں خود سپردگی کر چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande