عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ 2026 کا اعلان
حکیم وسیم احمد اعظمی ’ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ اور حکیم عرفان علیمی الٰہ آبادی ’حکیم کوثر چاندپوری ایوارڈ برائے طبّی صحافت‘ کے لیے منتخبنئی دہلی، 31 دسمبر(ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے عالمی
عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ 2026 کا اعلان


حکیم وسیم احمد اعظمی ’ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ اور حکیم عرفان علیمی الٰہ آبادی ’حکیم کوثر چاندپوری ایوارڈ برائے طبّی صحافت‘ کے لیے منتخبنئی دہلی، 31 دسمبر(ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ 2026 کے لیے منتخب اطبائے یونانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے حسب ترتیب اعلان کیا ہے۔ تنظیم ہذا کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے جاری بیان میں کہا کہ عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ 12 فروری 2026 کو لکھنو¿ میں ایک تقریب کے دوران تفویض کیا جائے گا۔ ایوارڈ یافتگان میں حکیم وسیم احمد اعظمی کو ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، نوائے طب و صحت کے ایڈیٹر حکیم محمد عرفان نجف علیمی الٰہ آبادی کو حکیم کوثر چاند پوری ایوارڈ، ڈاکٹر عبیداللہ بیگ (چنئی) کو حکیم ابن البیطار عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، پروفیسر نفاست علی انصاری (لکھنو¿) کو حکیم ابن سینا عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، پروفیسر اشہر قدیر کو علامہ کبیرالدین عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، پروفیسر سلیم اختر (اندور) کو حکیم عبداللطیف فلسفی عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، پروفیسر ارشد علی (لکھنو?) کو حکیم صیانت اللہ امروہوی عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، ڈاکٹر سہیل احمد (کولکاتا) کو حکیم الیاس خاں شروانی عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، حکیم ارشد کافی (الٰہ ا?باد) کو حکیم ضیاءالدین ضیا الٰہ آبادی عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، ڈاکٹر ذکی احمد صدیقی (دہلی) کو حکیم عبدالرزاق عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، ڈاکٹر محمد خالد صدیقی (لکھنو?) کو حکیم رام لبھایا عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، ڈاکٹر شائستہ عروج (دہلی) کو ڈاکٹر ا±مّ الفضل عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، پروفیسر عطائ اللہ خاں (بستی) کو پروفیسر افضال احمد صدیقی عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، پروفیسر محفوظ الرحمن (بھوپال) کو حکیم عبدالحمید عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، ڈاکٹر محمود عالم (دہلی) کو حکیم اجمل خاں عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ، ڈاکٹر شہناز پروین (دہلی) کو ڈاکٹر عالیہ امان عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حکیم اجمل خاں سپر اسٹار نیشنل ایوارڈ کے لیے حسب ترتیب یونانی ڈاکٹروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا جس میں حکیم رشاد الاسلام (الٰہ ا?باد)، ڈاکٹر محمد عظیم اشرف (اکبرپور)، ڈاکٹر ابوالبشر (اعظم گڑھ)، ڈاکٹر عقیل احمد (اعظم گڑھ)، ڈاکٹر نعمان احمد (اعظم گڑھ)، پروفیسر محمد اسداللہ (کولکاتا)، ڈاکٹر محمد راشد انصاری (مﺅ)، ڈاکٹر توحید احمد خاں (سیتاپور)، ڈاکٹر صدف فردوس (لکھنو¿)، اسرار احمد ا±جینی (جے پور)، ایڈوکیٹ شاہ جبیں قاضی (دہلی)، ڈاکٹر عامر عباس (لکھنو?)، حکیم محمد اشفاق (لکھنو?)، ڈاکٹر محمد ثاقب (لکھنو¿)، ڈاکٹر البینہ (لکھنو¿)، ڈاکٹر علینا افضل (لکھنو¿)، ڈاکٹر نازیہ انجم (الٰہ آباد)، ڈاکٹر صفدر اسمٰعیل (کولکاتا)، ڈاکٹر محمد انس عبدالمحیط (دھولیہ)، ڈاکٹر عبدالعظیم خاں (بھوپال)، ڈاکٹر نیاز انصاری (کانپور)، ڈاکٹر عتیق احمد (لکھنو¿)، ڈاکٹر اسلام محمد تباب (ا±ناﺅ)، ڈاکٹر وحیدالرحمن (ا±ناﺅ)، ڈاکٹر حفظ الرحمن (ا±ناﺅ) ، حکیم اشرف لون (بارہمولہ، کشمیر) ، ڈاکٹر انیس الرحمن (اجمیر)، ڈاکٹر حفظ الرحمن (کرولی)، ڈاکٹر عارفہ خاتون (لکھنو¿)، ڈاکٹر شوکت حسین (پانی پت)، ڈاکٹر دانش (بجنور) کے نام شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande