تعلیم کے بغیر انسان ترقی یافتہ اور منظم نہیں ہو سکتا - ڈاکٹر محمد فہیم بیگ
نوح (میوات)،31دسمبر(ہ س)۔ہمدرد نیشنل فاونڈیشن اور قومی سماجی تنظیم ''شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی'' کے زیر اہتمام ہریانہ کے ضلع نوں کے گاوں اکھیڑا میں لوگوں کو سردی سے راحت پہنچانے کے لیے کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام میں بطور مہمانِ خص
تعلیم کے بغیر انسان ترقی یافتہ اور منظم نہیں ہو سکتا - ڈاکٹر محمد فہیم بیگ


نوح (میوات)،31دسمبر(ہ س)۔ہمدرد نیشنل فاونڈیشن اور قومی سماجی تنظیم 'شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی' کے زیر اہتمام ہریانہ کے ضلع نوں کے گاوں اکھیڑا میں لوگوں کو سردی سے راحت پہنچانے کے لیے کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی مولانا تاج محمد اور تنظیم کے سرپرست حاجی شفیق الرحمن نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز طالب علم محمد شاہوان کی تلاوتِ کلام پاک سے شمع این جی او کے قومی جنرل سکریٹری ’ڈاکٹر محمد فہیم بیگ‘ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمع این جی او گزشتہ 29 برسوں سے معاشرے میں بہتر تعلیم، روزگار، صحت، سماجی بہبود، خواتین و بچوں کی فلاح اور باہمی بھائی چارے کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر آج گاؤں اکھیڑا میں ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن کے تعاون سے کمبل تقسیم کرنے کا یہ پروگرام منعقد کیا گیا، تاکہ یہاں زیرِ تعلیم بچوں اور ضرورت مندوں کو سردی سے بچاو¿ کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ پیش کیا جا سکے۔تنظیم کے نائب صدر ’سید شاہد راحت‘ نے بتایا کہ شمع این جی او ہمیشہ سے ضرورت مندوں، غریبوں اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کی یہ کوشش ہے کہ نوں کے چھوٹے سے گاؤں اکھیڑا میں جا کر لوگوں کو تعلیم، روزگار اور ملک کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کی ترغیب دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکھیڑا گاؤں سے میرا جذباتی لگاؤ ہے جو مجھے گزشتہ 20 برسوں سے یہاں آکر خدمت کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔گاؤں کے سماجی کارکن’مولانا تاج محمد‘ نے تمام مہمانوں اور تنظیم کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور ہمدرد نیشنل فاونڈیشن کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان معصوم بچوں کے تئیں ہمدردی دکھائی اور سردی کے اس موسم میں کمبلوں کا تحفہ دیا۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ معاشرے کی تبدیلی اور اسے تعلیم یافتہ بنانے میں ہم ان کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے۔تنظیم کے سرپرست *حاجی شفیق الرحمن* نے بھی اس طرح کی کوششوں میں اپنے مکمل تعاون کا عہد کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد ابو قمر، محمد صابر، انس قریشی اور ظہور خان وغیرہ نے بھرپور تعاون کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande