گوپال گنج میں گوشت فروخت کے الزام پر مسلم نوجوان پر تشد
اقلیتی کمیشن نے پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیاپٹنہ/گوپال گنج،31دسمبر(ہ س)۔ بہار اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن کے چیئرمین مولانا غلام رسول بلیاوی نے گوپال گنج ضلع میں پیش آئے ایک سنگین واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ، گوپال گنج ک
گوپال گنج میں گوشت فروخت کے الزام پر مسلم نوجوان پر تشد


اقلیتی کمیشن نے پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیاپٹنہ/گوپال گنج،31دسمبر(ہ س)۔ بہار اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن کے چیئرمین مولانا غلام رسول بلیاوی نے گوپال گنج ضلع میں پیش آئے ایک سنگین واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ، گوپال گنج کو خط لکھ کر فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیشن کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور خبروں کے ذریعے یہ اطلاع ملی ہے کہ سیوان ضلع کے بڈھریا تھانہ علاقہ کے میرا چھپرہ گاؤں کے رہائشی ایک مسلم نوجوان محمد آزاد کو گوپال گنج نگر تھانہ علاقہ کے سہڈولپور مٹھیا گاؤں میں گوشت فروخت کرنے کے الزام میں کچھ ہندو وادی تنظیموں سے وابستہ افراد نے پکڑ کر پول سے باندھ دیا اور بے رحمی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔ وائرل ویڈیو میں نوجوان کے ساتھ غیر انسانی سلوک صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس اور بدامنی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اقلیتی کمیشن نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ اگر کسی طرح کا الزام ہو تو اس کی جانچ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، نہ کہ کسی فرد یا گروہ کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت ہے۔ اس طرح کا تشدد اور ہجومی کارروائی آئین اور قانون کے سراسر خلاف ہے۔ کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان پر تشدد کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والے تمام ذمہ دار افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں کی گئی کارروائی سے کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande