مندر چوری میں ملوث شخص گرفتار—امراوتی پولیس کی کامیابی
امراوتی، 30 دسمبر(ہ س)۔ پولیس کمشنر راکیش اولا کی ہدایت کے بعد امراوتی شہر میں مندر و گھروں میں چوری کی بڑھتی وارداتوں پر کارروائی تیز کر دی گئی تھی۔ اسی کے تحت کرائم برانچ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سابق ریکارڈ یافتہ چور
MAHA CRIME THIEF NABBED TWO CASES SOLVED


امراوتی، 30 دسمبر(ہ س)۔ پولیس کمشنر راکیش اولا کی ہدایت کے بعد امراوتی

شہر میں مندر و گھروں میں چوری کی بڑھتی وارداتوں پر کارروائی تیز کر دی گئی تھی۔

اسی کے تحت کرائم برانچ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سابق ریکارڈ یافتہ چور

کو گرفتار کر لیا جس نے دو مندر چوری کیسوں کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس

انسپکٹر سندیپ چوہان کی قیادت میں پی ایس آئی ساگر ہٹوار اور دیگر اہلکاروں نے تفتیش

کرتے ہوئے خفیہ خبر پر گاندھی چوک علاقے میں چھاپہ مارا اور گوپال موہن یواناتے

(42) کو حراست میں لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ساتھی

رام چندر یواناتے کے ساتھ مل کر کھولاپوری گیٹ اور بڈنیرا حدود میں مندر چوریوں میں

شامل تھا۔

پولیس

کے مطابق دوسرا ملزم ابھی تک مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

گرفتار شخص کی نشاندہی پر پولیس نے دو مقدمات کی گتھی سلجھا لی ہے اور امکان ہے کہ

مزید چوریوں کا بھی خلاصہ سامنے آئے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande