
ممبئی
، 30 دسمبر(ہ س)۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخاب 2026 کیلئے
بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا (شندے) نے سیٹ شیئرنگ کا باقاعدہ فارمولہ طے کرلیا۔
کل 227 سیٹوں میں سے 137 بی جے پی اور 90 سیٹیں شیوسینا شندے دھڑے کو دی گئیں۔ طے
پایا کہ دونوں جماعتیں اپنے اپنے حصے میں سے دیگر مہاگٹھ بندھن اتحادیوں کو سیٹیں
الاٹ کریں گی۔
یہ
معاہدہ پیر کی رات نائب وزیر اعلیٰ ایکنتھ شندے کے سرکاری رہائش
نندنون میں دونوں پارٹیوں کی بیٹھک میں ہوا۔ منگل کو بی جے پی شہر صدر
امیت ساٹم اور شیوسینا (شندے) رہنما راہل شیوالے نے مشترکہ پریس بریفنگ میں اعلان
کیا کہ اتحاد مضبوطی سے میدان میں اترے گا۔
امیت
ساٹم نے کہا کہ ”ممبئی کا وقار اور ہندوتوا کی شناخت برقرار رکھنے کیلئے زبردست
انتخابی مہم چلائی جائے گی“۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی سیکورٹی اور ترقی مرکزی
ایجنڈا رہے گا اور ممبئی کا رنگ بدلنے کی کوششیں ناکام بنائی جائیں گی۔
راہل شیوالے
کے مطابق مذاکرات احترام اور اتفاق رائے کے ساتھ مکمل ہوئے ہیں۔ دونوں جماعتیں
متحد ہو کر بی ایم سی پر بھگوا پرچم لہرائے جانے کیلئے پوری طاقت لگائیں گی۔
وزیراعلیٰ
دیویندر فڈنویس نے بھی تصدیق کی کہ سیٹوں کی تقسیم فائنل ہوگئی ہے اور دیگر ساتھی
فریقوں کو بھی فارمولے میں شامل کیا جائے گا۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے