منی پور میں الگ الگ کارروائیوں میں پریپک کے تین عسکریت پسند گرفتار
امپھال، 30 دسمبر (ہ س): سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز امپھال مغربی ضلع کے لامپل پولیس اسٹیشن علاقے کے تحت ایک خصوصی آپریشن میں ممنوعہ تنظیم پریپک (جی-5) سے وابستہ دو ممبروں کو گرفتار کیا - ایک شوہر اور بیوی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ گرفتار
منی پور


امپھال، 30 دسمبر (ہ س): سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز امپھال مغربی ضلع کے لامپل پولیس اسٹیشن علاقے کے تحت ایک خصوصی آپریشن میں ممنوعہ تنظیم پریپک (جی-5) سے وابستہ دو ممبروں کو گرفتار کیا - ایک شوہر اور بیوی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت کونگتھوجام چاوبا میتی عرف پنشیبا (46) اور اس کی بیوی کونگتھوجام (او) شرمیلا لیما عرف نانو (43) ساگولبند تیرا خریجام لیکائی کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران شوہر کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد ہوا۔

ایک اور کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے تھوبل ضلع میں تھوبل پولیس اسٹیشن کے تحت ڈسٹرکٹ اسپتال گیٹ کے قریب این ایچ-102 پر خنگابوک علاقے سے پریپک (پرو) کے ایک سرگرم کیڈر کو گرفتار کیا۔ گرفتار شخص کی شناخت چندم چندرمنی سنگھ عرف گھمبیر عرف تمیانگنبا (49) کے طور پر کی گئی ہے جو امپھال مغربی ضلع کے لیرینکابی ماننگ لیکائی کا رہنے والا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک موبائل فون اور سم کارڈ برآمد ہوا ہے۔ کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande