
استقامت، اخلاص اور مسلسل جدوجہد ہی کامیابی کا راستہ ہے: امیرِ حلقہنئی دہلی،30دسمبر(ہ س)۔
جماعتِ اسلامی ہند، دہلی حلقہ کے زیرِ اہتمام دو روزہ تربیتی کیمپ ‘’ 27 اور 28 دسمبر 2025 کو کانفرنس ہال، مرکز جماعتِ اسلامی ہند، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ کیمپ میں تقریباً 75 منتخب رفقاءنے شرکت کی۔یہ تربیتی کیمپ چار موضوعاتی نشستوں پر مشتمل تھا۔ کیمپ کا پہلا موضوع افراد سازی تھا، جس کے تحت جناب محمد احمد اور جناب انعام اللہ فلاحی نے اصلاحی و حوصلہ افزا خطابات کیے۔ بعد ازاں ڈاکٹر خان یاسر نے اس موضوع کے عملی پہلوو¿ں پر ایک ورکشاپ کرائی، جبکہ اجلاس کی صدارت جناب شفیع مدنی نے کی۔
کیمپ کا دوسرا موضوع مطالعہ تھا۔ اس نشست میں مولانا صدرالدین اصلاحی کی کتاب “مسلمان اور دعوتِ اسلام” پر اجتماعی مطالعہ اور گفتگو ہوئی۔ اس کے بعد جناب جاوید اقبال نے مطالعہ کے صحیح طریقوں پر خطاب کیا۔ شرکاءنے اسلام اور جاہلیت، اسلام کا نظامِ حیات، تحریک اور کارکن اور تحریکی شعور جیسی کتب پر تبصرے پیش کیے۔ اس موضوع پر اختتامی خطاب ڈاکٹر شفیق احمد صلاحی نے کیا۔تیسرا موضوع تزکیہ تھا، جس میں ڈاکٹر وقار انور نے شرکاءکو اللہ کی راہ میں اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور بروئے کار لانے کی ترغیب دی۔ اس نشست میں ڈاکٹر خان یاسر کی رہنمائی میں ایک عملی ورکشاپ بھی منعقد ہوئی، جس میں شرکاءنے مرحلہ وار اپنا ذاتی تربیتی منصوبہ تیار کیا۔
کیمپ کا چوتھا موضوع تنظیمی شعور تھا۔ اس نشست میں جناب محمد جعفر اور جناب زاہد حسین نے خطاب کیا، جبکہ حافظ محی الدین شاکر نے تنظیم کے عملی پہلوو¿ں پر ایک مو¿ثر اور تعاملی سیشن کرایا۔اختتامی نشست میں امیرِ حلقہ جناب محمد سلیم اللہ خان نے زادِ راہ پیش کرتے ہوئے کیمپ کے عنوان کی روشنی میں شرکاءکو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک کا اصل سرمایہ استقامت، اخلاص اور اللہ پر کامل بھروسہ ہے۔ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، کارکن کو ثابت قدم رہتے ہوئے اپنے فرض کو پہچاننا اور مسلسل محنت کرتے رہنا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرد کی اصلاح، علم سے وابستگی، تزکیہ نفس اور تنظیمی شعور—یہ سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اور انہی اوصاف کے ذریعے ایک صالح اور مو¿ثر کارکن تیار ہوتا ہے۔ امیرِ حلقہ نے شرکاءکو دعوت دی کہ وہ اس تربیتی کیمپ سے حاصل ہونے والے اسباق کو اپنی عملی زندگی اور تنظیمی ذمہ داریوں میں نافذ کریں اور دین کے کام میں مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔مجموعی طور پر یہ تربیتی کیمپ فکری طور پر نہایت ثمرآور اور روحانی اعتبار سے تازگی بخش ثابت ہوا، جس نے شرکائ کی نظریاتی وضاحت، اخلاقی مضبوطی اور اسلامی تحریک میں منظم و مسلسل جدوجہد کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais