جے این میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس 2000 بیچ کی سلور جوبلی ری یونین کا اہتمام
علی گڑھ, 30 دسمبر (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایم بی بی ایس 2000 بیچ کی دو روزہ سلور جوبلی ری یونین”ری وائب 2کے“کے عنوان سے منعقد ہوئی، جو 25 سال کے مستحکم طبی پیشہ ورانہ سفر کی کامیابیوں، اخلاقی وابستگی اور دیرپا رفا
جے این ایم سی سلور جبلی


علی گڑھ, 30 دسمبر (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایم بی بی ایس 2000 بیچ کی دو روزہ سلور جوبلی ری یونین”ری وائب 2کے“کے عنوان سے منعقد ہوئی، جو 25 سال کے مستحکم طبی پیشہ ورانہ سفر کی کامیابیوں، اخلاقی وابستگی اور دیرپا رفاقت کا جشن تھا۔ ری یونین میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے مختلف علاقوں سے سابق طلبہ اپنی مادرِ علمی میں جمع ہوئے تاکہ ہم جماعتوں سے دوبارہ رابطہ قائم کریں اور زندگی کے ابتدائی تجربات کو یاد کریں۔

ڈاکٹر صباحت حسین زیدی نے ری یونین کو ایک نہایت جذباتی موقع قرار دیا اور بتایا کہ ہم جماعتوں سے برسوں بعد ملنے سے دوستی کے جذبہ اور بطور معالج خدمت کے عزم کی تجدید ہوئی۔ ڈاکٹر کویتا گوڑ نے کہا کہ ری یونین نے دوستی، تعلیم اور پیشہ ورانہ ترقی کا جشن منایا، جبکہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ہم جماعتوں کے ساتھ بات چیت نے ان کی مادرِ علمی کے دیرپا اثرات کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر مہوش حیدر نے کہا کہ یہ پروگرام ان کی مشترکہ شناخت کو بحال کرنے کا موقع تھا، جبکہ ڈاکٹر سید عصمت علی نے اسے ایک بامعنی پلیٹ فارم قرار دیا، جہاں دستیابیوں پر غور کیا گیا اور مادر علمی کے حوالہ سے باہمی تعاون کے مواقع تلاش کیے گئے۔

پروگرام میں موسیقی ریز ثقافتی پیشکش اور انٹرایکٹیو سیشن شامل تھے۔ تقریب کا ایک قیمتی لمحہ فیکلٹی ممبران کی عزت افزائی تھا، جس میں سابق طلبہ نے اپنے سرپرست اساتذہ کے تئیں ممنونیت کے احساس کا اظہار کیا۔

تقریب کی منتظمہ کمیٹی میں ڈاکٹر منظور احمد، ڈاکٹر صوفیہ نسیم، ڈاکٹر ایس حیدر ایم حسینی اور ڈاکٹر انیما دیال شامل تھے۔ ڈاکٹر سید حیدر حسینی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا، جبکہ ڈاکٹر انیما دیال نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande