کشتواڑ کے جنگلاتی علاقے میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن جاری
جموں, 27 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں سیکورٹی فورسسز کی طرف سے انسداد دہشت گردی آپریشن جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق قابلِ اعتماد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بھارتی فوج نے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں تلاشی اور محاصرہ کارروائیوں میں ن
Encounter


جموں, 27 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں سیکورٹی فورسسز کی طرف سے انسداد دہشت گردی آپریشن جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق قابلِ اعتماد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بھارتی فوج نے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں تلاشی اور محاصرہ کارروائیوں میں نمایاں تیزی لاتے ہوئے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ فوجی سرگرمیاں چھاس، دھار، ہورنا اور دیگر مشتبہ مقامات تک پھیلا دی گئی ہیں، جبکہ پورے خطے کو سخت حفاظتی حصار میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ پندرہ دنوں سے فوجی دستے مسلسل محاصرہ و تلاشی آپریشن انجام دے رہے ہیں، جن کا مقصد علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کا سراغ لگا کر انہیں بے اثر بنانا ہے۔

امن و امان کی بحالی کے لیے مقامی آبادی بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے اور مشتبہ عناصر کی نقل و حرکت سے متعلق اطلاعات فراہم کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں حالات مکمل طور پر معمول پر آنے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande