
پٹنہ، 27 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کے بیٹے ویبھو سوریہ ونشی، بہادر لڑکے کملیش کمار کو دلی مبارکباد پیش کی، جسے وزیر اعظم کے نیشنل چائلڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہفتہ کی صبح ٹویٹر پر لکھا، بہار کے باصلاحیت کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی کو وزیر اعظم کے نیشنل چائلڈ ایوارڈ سے نوازے جانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ویبھو نئی بلندیوں کو حاصل کرتے رہیں اور آنے والی نسل کو متاثر کرتے رہیں۔ میں ان کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔وزیر اعلیٰ نے مزید لکھا بہار کے کیمور ضلع کے درگاپور گاؤں کے 11 سالہ بہادر لڑکے کملیش کمار نے ایک اور بچے کو درگاوتی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ یہ ایوارڈ اس کی بہادری کے غیر معمولی کام کے لیے ان کے لیے وقف ہے۔ میں اس بہادر لڑکے کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں اور تمام دلیروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس ایوارڈ سے تمام بچوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan