رامبن میں سی بی آئی افسر کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا شخص گرفتار
جموں, 27 دسمبر (ہ س)۔ رام بن ضلع میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں سی بی آئی کے 35 سالہ وکیل جاں بحق ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ بانہال کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے وکیل کی کار کو عقب سے ٹکر م
Arrested


جموں, 27 دسمبر (ہ س)۔

رام بن ضلع میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں سی بی آئی کے 35 سالہ وکیل جاں بحق ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ بانہال کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے وکیل کی کار کو عقب سے ٹکر مار دی۔

حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ٹکر کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے وکیل کی شناخت شیخ عادل نبی کے طور پر ہوئی، جنہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

رام بن کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارون گپتا نے بتایا کہ مرحوم شیخ عادل نبی حال ہی میں سی بی آئی میں بطور پبلک پراسیکیوٹر تعینات ہوئے تھے اور گزشتہ دو ماہ سے سی بی آئی، چندی گڑھ میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے میں ملوث مہندرا اسکارپیو گاڑی کے ڈرائیور محمد شفیع کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ شیخ عادل نبی نے حال ہی میں یو پی ایس سی امتحان بھی کامیابی سے پاس کیا تھا، جس کے بعد ان کی تقرری ملک کی اعلیٰ تفتیشی ایجنسی میں عمل میں آئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande