فوج کے اعلیٰ افسر نے کٹھوعہ میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
جموں, 27 دسمبر (ہ س)۔ فوج کی رائزنگ اسٹار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے دور افتادہ علاقوں کا دورہ کر کے فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ رائزنگ اسٹار کور کی جانب سے س
Army


جموں, 27 دسمبر (ہ س)۔

فوج کی رائزنگ اسٹار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے دور افتادہ علاقوں کا دورہ کر کے فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

رائزنگ اسٹار کور کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جی او سی نے بنی اور مچھیڈی سمیت کٹھوعہ کے علاقوں میں تعینات فوجیوں کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور قومی سلامتی کے تحفظ کے تئیں ان کے عزم کو سراہا۔کور نے کہا کہ فوجی دستے ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور سرحدی و اندرونی سلامتی کو یقینی بنانے میں پوری مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande